حدیقہ کیانی کی سیلاب متاثرہ لوگوں کیلئے 370 گھروں اور200 مساجد کی تعمیر والے وائرل خبروں میں کتنی صداقت ہے۔

تحریر: قراة العین نیازی

سوشل میڈیا پر ایک خبر وائرل ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ

پاکستان کی مشہور شخصیت حدیقہ کیانی نے بلوچستان میں 2022 کے مون سون کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے 370 گھر ، دو زچگی مراکز اور 200 مساجد تعمیر کیں۔

دعویٰ

حدیقہ کیانی نے 2022 میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے کیلئے 370 گھر دو زچگی مراکز اور 200 مساجد تعمیر کیں۔

فیکٹ چیک

سوشل میڈیا پر فیس بک کے دیکھ لو نامی ایک پیج پر 16 اکتوبر کو ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں کہا گیا تھا کہ حدیقہ کیانی نے سیلاب زدگان کے لیے 270 مکان ، 2 میٹرنٹی سینٹرز اور 200 مساجد تعمیر کیں۔

لیکن 30 ستمبر 2023 کو حدیقہ کیانی نے اپنے ایک فیس بک پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے علاقے تمبو اور کنڈی میں 370 گھر 2 زچگی مراکز ایک اسکول ایک گروسری اسٹور اور 2 مساجد تعمیر کروائی۔ اس کے علاوہ حدیقہ کیانی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا میں اپنے اردگرد کے پیغامات دیکھ رہی ہوں اور میں اس کو بری صحافت نہیں کہنا چاہتی لیکن یہ صرف ایک ٹائپو ہے جو نیم وائرل ہو گیا ہے میں نے 200 مساجد نہیں بنوائی اگر آللہ نے چاہا تو انشاءاللہ ایک دن میں ایسا کر سکتی ہوں لیکن ابھی تک میں نے صرف 2 مساجد تعمیر کی ہیں براہ کرم حقیقت کی جانچ کریں۔

حقیقت

اصل میں پاکستان کی معروف گلوکارہ اور اداکارہ حدیقہ کیانی نے 2022 میں بلوچستان میں سیلاب زدگان کے لیے 200 نہیں بلکہ دو مساجد بنوائیں

اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ حدیقہ کیانی نے وسیلہ راہ پروگرام میں بلوچستان میں سیلاب زدگان کیلئے 200 نہیں بلکہ 2 مساجد بنائیں تھی جبکہ سوشل میڈیا پر لوگ اس حوالے سے میس انفارمیشن شیئر کررہے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More