کیا گلگت بلتستان کو پچاس سال کیلئے چین کے حوالے کیا جارہاہے؟

تحریر: ایمن زیب

سوشل میڈیا پر گزشتہ دنوں سے خبر گردش کررہی ہے کہ گلگت بلتستان کو 50 سال کے لیے چین کے حوالے کیا جارہا ہے اجکل یہ خبر کافی وائرل ہورہی ہے جس سے پاکستانی عوام کی تشویش میں اضافہ ہورہا ہے یہ ایک اخبار کی تصویرہے جس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ

گلگت بلتستان پچاس سال چین کو دینے پر غور۔

چین کے تھنک ٹینک نے گرین سگنل دے دیا معاہدہ ہونے کے بعد چینی افواج بھی گلگت بلتستان میں تعینات کی جاسکیں گی۔

گلگت بتستان کو عالمی طاقتیں دہشت گردی اڈہ بنانے کا منصوبہ بنا رہی ہیں تاکہ چین پر نظر رکھی جاسکے، پہلے مرحلے پر چین گلگت بتستان میں ترقیاتی منصوبوں کے زریعے قدم مضبوط بنائے گا۔

بظاہر تو اس خبر کو اخبار کا حصہ بتایا جارہا ہے لیکن ابھی تک کسی اخبار نے اس خبر سے وابستگی ظاہر نہیں کی ہے

دوسری جانب سماجی رابطوں کے ویب سائٹس پر صارفین شدید ابہام کا شکار ہے

فیکٹ چیک

ہمارے زرائع کیمطابق وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نےاس خبر کی تردید کردی ہے انہوں نے سوشل میڈیا پر موجود گلگت بلتستان کے حوالے سے خبر کو جعلی قرار دیدیاہے

جبکہ انہوں نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ٹوئٹ میں کہاہے کہ یہ خبر کسی اخبار میں شائع نہیں ہوئی جو لوگ مذموم مقاصد کے لیے یہ جعلی خبر پھیلا رہے ہیں، ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ جعلی خبریں پھیلانا نہ صرف غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہے بلکہ قوم کی توہین بھی ہے، ایسے غیر ذمہ دارانہ رویئے کو مسترد کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More