کبل میں بس کی ٹکر سے ماں بیٹی جاں بحق

سوات ( زما سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ علی گرامہ میں کوچ کی ٹکر سے ماں بیٹی جاں بحق،واقعہ چینو بابا نزد پٹرول پمپ کے قریب میں کبل کانجو روڈ پر پیش آیا،ماں بیٹی موقع پر دم توڑ گئی،پولیس نے ڈرائیور شاہ حسین ولد برکت علی ساکن گوگدرہ سوات اور گاڑی کو تحویل میں لے لیا،مذید تفتیش شروع،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل مٹہ سے براستہ کبل روڈ کراچی جانیوالے کوچ نے علی گرامہ کے مقام پر ماں اور بیٹی کو ٹکر مار کچل دیا جس کے نتیجے میں مسماۃ جنت بی بی عمر تقریباً 37 سال زوجہ خان نواب اور علیجہ بی بی عمر تقریباً 6 سال دختر خان نواب ساکنان علی گرامہ چینو بابا موقع پر دم توڑ گئے پولیس کو اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے پولیس کے مطابق حادثہ ڈرائیور کے بے احتیاطی لاپروہی کے باعث پیش آیا ڈرائیور شاہ حسین ولد برکت علی ساکن گوگدرہ اور گاڑی نمبری 3844 C کو تحویل میں لیکر ایف آئی آر درج کرلی گئی پولیس کے جانب سے مذید کاروائی جاری ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More