نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا اندراج کل سے شروع ہوگا

سوات(اظہاراحمد)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے ملاکنڈ ڈویژن سمیت قبائلی اضلاع میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی پروفائلنگ(اندراج) کا آغاز کل سے کیا جائے گا۔ محکمہ ایکسائز کے ایک اہلکار کے مطابق محکمہ ایکسائز کو صوبہ بھر میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی پہلی مرحلے میں اندراج کا ٹاسک دیا گیا ہے تاہم اندراج کے بعد حکومت کی جانب سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے کہ ان گاڑیوں کو ریگولرائز کرنے کے کیے کیا اقدامات اٹھائے جائیں گی۔اس سلسلے میں کانجو ائیرپورٹ میں رجسٹریشن پوائنٹ بنایا گیا ہے جس میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کی جائے گی اور انہیں این ڈی پی سیریل کے نمبر دئے جائیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More