مٹہ میں صفائی مہم کے حوالے سے آگاہی واک کا انعقاد

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان کی صفائی مہم کے حوالے سے جاری خصوصی ہدایات کی روشنی میں تحصیل مٹہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ سوات عبدالطیف کی قیادت میں ضلع سوات کے عوام الناس میں صفائی مہم کی آگاہی کے بارے میں ایک منظم واک کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مٹہ نعمت اللہ، ٹی ایم او مٹہ اور دیگر سینی ٹیشن سٹاف نے حصہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ سوات عبدالطیف کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ مختلف اقدامات کے ذریعے صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کی سرگرمیوں کو فروغ دے رہی ہے ان کوششوں میں عوامی آگاہی واک شامل ہے اس کا مقصد ضلع سوات کے تمام شہریوں کے لئے صاف ستھرا اور صحت مند ماحول پیدا کرنا، بیماریوں کے خطرے کو کم کرنا اور زندگی کے مجموعی معیار کو بہتر بنانا ہے۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More