پشاور کی پچاس سالہ باہمت خاتون کلثوم گل جو پچھلے پندرہ سالوں سے آن لائن بیکری چلا رہی ہے۔

تحریر: قرت العین

کلثوم گل پشاور کے ایک مکان میں اپنے شوہر اور ایک بیٹے کے ساتھ رہتی ہیں کچھ سال پہلے والدہ کی وفات کی وجہ سے وہ کافی ڈسٹرب رہنے لگی تھی جس پر ان کے رشتہ داروں نے انہیں مشورہ دیا کہ آپ اپنی بیکینگ کو ہی اپنا بزنس بنا لیں۔

پچاس سالہ کلثوم اپنے گھر کے چھوٹے سے کیچن میں ہی کیکس اور مختلف کوکیز تیار کرتی ہیں انہیں اکثر آڈرز بنانے میں پورا پورا دن لگ جاتا ہے کلثوم کی کوئی بیٹی نہیں ہےاس لئے ان کا بیٹا انہیں کافی سپورٹ کرتا ہے اور دیگر کام کاج کام میں بھی کافی مدد کرتا ہے۔

کلثوم گل آنلائن سیل کے بارے میں کہتی ہیں کہ

“جب مجھے آنلائن سیل کرنے کا خیال آیا تو گھر کو دیکھنا اور ساتھ آڈرز بھی وقت پر بنانا مشکل تھا لیکن بعد میں سب مینج ہو گیا”

کلثوم خود فیس بک اور انسٹاگرام پر آڈرز لیا کرتی ہیں اور اپنی بنائی ہوئی ریسپیز کی تصاویر بھی خود اپلوڈ کرتی ہیں۔ وہ اس حوالے سے کہتی ہے کہ

“جب میں یوٹیوب پر مختلف ریسپیز کی ویڈیوز دیکھا کرتی تو مجھے بھی شوق ہوتا کہ میں بھی اپنی ریسپیز کی ویڈیو یوٹیوب پر لگاؤ لیکن مجھے کوئی آئڈیا نہیں تھا لیکن میری ایک دوست نے اس کام میں میری مدد کی اور مجھے ایک یوٹیوب چینل بنا کردیا”

کلثوم گل کہتی ہے کہ خواتین چاہیں تو گھر بیٹھے آنلائن اچھا خاصا کمائی کرسکتی ہیں بہت سے کام گھر پر رہ کر کئے جاسکتے ہےاور اب تو وقت کے ساتھ ساتھ جدید کچن سے بہت سی چیزیں آسان ہو چکی ہیں جس وقت میں نے اپنا بزنس شروع کیا تب یہ سہولیات میسر ہی نہیں تھے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More