ملاکنڈ ڈویژن میں اربوں کی لاگت سے سڑکوں کا جال بچھایا،محمود خان

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سابق وزیر اعلیٰ و وائس چئیرمین تحریک انصاف پارلیمنٹیرین محمود خان نے کہا ہے کہ مالاکنڈ ڈویژن میں 5 ہزار 371 کلومیٹر سڑکوں کا جال بچھانے کے لئے 18 ارب 70 کروڑ سے زائد کی رقم منظور کرکے ترقی کا نیا سفرشروع کیا جبکہ لوگوں کی آمد ورفت کو آسان بنانے کے لئےساڑھے تین ارب روپے کی لاگت سے پلوں کے تعمیراتی کام کا اغاز کیا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگوں کرتے ہوئے کیا۔سابق وزیر اعلی محمود خان کا کہنا تھا کہ اپنے دور میں مالاکنڈ ڈویژن میں اربوں روپے کی لاگت سے سڑکوں اور پلوں کا جال بچھایا، اربوں روپے کے متعدد ترقیاتی منصوبے منظور کئے جو پہلے کسی حکومت میں نہیں کئے گئے۔ملاکنڈ ڈویژن کے ضلع سوات میں دیولئی سسپنشن بریج،آئین سسپنشن بریج، بڈئی سیرئی سسپنشن بریج،شینکو سسپنشن بریج،تنازگاہ سسپنشن بریج،ضلع دیر اپر میں خانپور سسپنشن بریج،ڈوک پائین او بیار سسپنشن بریج کے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ضلع دیر لوئر میں فشنگ ہٹ چکدرہ سسپنشن بریج،کس چپر سسپنشن بریج اور سچ میرہ رباط میں سسپنشن بریج کی تعمیر مکمل کی گئی۔ ان تمام پلوں کی تعمیرکے لئے تين ارب پچاس کروڑ روپے مختص کئے گئےتھے ۔ سابق وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ ڈویژن بھر میں سڑکوں کی تعمیر پر خصوصی توجہ دی جس میں سیلاب سے متاثرہ سڑکیں بھی شامل تھیں، ان سڑکوں کی تعمیر کے لئے اربوں روپے مختص کئے گئے جس میں ضلع شانگلہ،سوات،دیر اپر،دیر لوئر،باجوڑ اور چترال کے اضلاع میں کئی سڑکیں تعمیر کی گئی اور متعدد کی تعمیر کے لئے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام اضلاع میں مجموعی طور پر 5 ہزار 371 کلومیٹر پر محیط سڑکوں کی تعمیر کی منظوری دی .جس کے لئے مجموعی طور پر18 ارب 70 کروڑ سے زائد رقم مختص کی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا منشور ترقی،امن اور خوشحالی ہے اور اسی منشور کو آگے لے جاکر صوبے کی ترقی اور خوشحالی یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور حکومت میں صوبے کے دیگر علقوں کی طرح ملاکنڈڈویژن میں بھی اربوں روپے کے ترقیاتی کام کئے اور لوگ یہ بخوبی جانتے ہیں کہ کام کرنے والے کون ہیں اور صرف زبانی وعدے کرنے والے کون؟ انہوں نے کہاکہ اگلی حکومت ہماری ہوگی اور صوبے کی ترقی کا سلسلہ یونہی جاری رہے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More