چالیس لاکھ سے زائد سیاحوں نے گزشتہ سال سوات کا رُخ کیا، رپورٹ جاری

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)پاکستان کے خوبصورت وادی سوات جواپنے قدرتی حسن کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں اور ہر سال سیاحوں کی ایک بڑی تعداد سوات کے سیاحتی مقامات کا رخ کرتی ہے۔رواں سال سیلاب کے تباہ کاریوں کے باوجود سیاحت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے جو گزشتہ سال 2022 کی نسبت 100 فیصد زیادہ ہے۔رواں برس سوات کے حسین مقامات ملم جبہ، گبین جبہ ، کالام، بحرین ، مہوڈنڈ ، مدین، مرغزار 40 لاکھ 49ہزار سیاح سیر و تفریح کرنے گئے۔ جبکہ چائنہ، اسٹریلیا، افغانستان، جرمنی امریکہ سمیت 107 ممالک سے 4ہزار سے ذائد غیر ملکی سیاح سوات کے مختلف سیاحتی مقامات گھومنے پھرنے گئے۔ ڈائریکٹر جنرل اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی و ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سوات میں سیاحت کے فروغ کے لیے اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی پولیس اور ضلع انتظامیہ کے تعاون سے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے تا ہم سوات میں مزید نئی سیاحتی مقامات کو متعارف کیاجائے گا، جہاں انفراسٹرکچر اور دیگر سہولیات کو دستیاب رکھ کرشعبہ سیاحت مضبوط سے مضبوط تر ہو کر زیادہ سے زیادہ مقامی لوگوں کے روز گارکا موجب بن سکے۔سیاحوں کی بڑی تعداد سوات آمد پر اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی بورڈ کے چئیرمین احمد خان نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیاحت کے شعبہ کے فروغ سے نہ صرف پاکستان میں رہنے والے افراد کو تفریح کی معیاری سہولیات میسر آئیں گی بلکہ ہاکستان سمیت دنیا بھر سے لوگ سوات کے حسین مقامات کا رخ کریں گے جس سے سیاحت سے منسلک سیکٹرز کو فروغ ملے گا اور مقامی نوجوانوں کیلئے روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More