اوڈیگرام ، غیر شرعی رسم و رواج کے خلاف جرگہ کا ہدایت نامہ جاری

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقہ اوڈیگرام میں جرگہ نے فیصلہ کیا ہے کہ شادی بیاہ اور غم میں شامل ہونے والے غیر شرعی رسم و رواج کا خاتمہ کیا جائے گا جس کے لئے نئے ہدایات جاری کردی گئی ہے ۔ جرگہ کے مطابق اوڈیگرام، بلوگرام اور دیگر مضافاتی علاقوں کے مختلف اقوام نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ غیر شرعی رسم ورواج کا خاتمہ کیا جائے گا، جس کے لئے دستور بنا دیا گیا ہے اور نئی ہدایات جاری کردی گئی ہے، دستور کے مطابق شادی بیاہ سادگی سے منائی جائے گی، لڑکی کے گھر پر جہیز کا اجافی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، فوتگی کی صورت میں متاثرہ گھرانے سے چائے روٹی نہیں کھائی جائے گی جبکہ تین دن تک ان کے لئے کھانے پینے کا اہتمام کیا جائے گا، دیگر غیر شرعی رسموں اور فضول خرچیوں سے اجتناب کیا جائے گا، جرگہ کے مشران نے کہا کہ بعض رسموں کی وجہ سے غریب لوگوں کی بیٹیوں کی شادیاں نہیں ہورہی ، غیر شرعی رسموں کی وجہ سے لوگ قرضوں پر مجبور ہے ، میتوں پر بھی بے جا رسموں کی وجہ سے متاثرہ خاندان مشکل سے دوچار ہوجاتاہے۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More