سوات کو ہر قسم جرائم سے پاک کرنے کیلئے پولیس پر عزم ہیں،ڈی پی او

سوات (زماسوات ڈاٹ کام۔02اگست2017) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات محمد اعجاز خان نے کہا ہے کہ سوات کو ہر قسم جرائم سے پاک کرنے کیلئے پولیس پر عزم ہیں ، منشیات کی بیخ کنی کیلئے ڈیلروں پر ہاتھ ڈال کر سوات پولیس کو اہم کامیابی نصیب ہوئی ہے کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں قانون شکن عناصر کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا عوام کے ساتھ نا مناسب رویہ اختیار کرنے والے پولیس کے خلاف کارروائی کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ایک جرگہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جرگہ میں سابق صوبائی وزیر واجد علی خان ، ایم پی اے عزیز اللہ گران ، سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم ، سوات یونین آف جرنلسٹس کے صدر غفور خان عادل ، ڈاکٹر ذاکر محمد ، پی پی پی رہنما ممتاز خان ، عدالت خان لالا جی ، وحید اللہ وحید اور دیگر شامل تھے ۔ ڈی پی او اعجاز خان نے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر جرائم پر قابوپانا ممکن نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پولیس اور عوام میں اب فاصلے نہیں رہے ہیں ہمارے دروازے عوام کیلئے کھلے ہیں عوام بلا جھجک آکر اپنی فریاد کر سکتے ہیں جبکہ پولیس تھانوں میں بھی عوام کی شکایات کا ازالہ کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ سوات کو ہر قسم کے جرائم سے پاک کرنے کیلئے سوات پولیس پر عزم ہیں اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے کہا کہ سوات پولیس نے بڑے بڑے منشیات فروشوں پر ہاتھ ڈالنے کا جو عمل شروع کر رکھا ہے اس میں پولیس کو کافی حد تک کامیابی نصیب ہوئی ہے سوات کو پر امن علاقہ بنانے میں اہل علاقہ کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ پولیس کو عوام کے ساتھ اپنا رویہ درست رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More