ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اعجاز خان کا ڈی آر سی دفتر مینگورہ کا دورہ

Advertisement
دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔28اگست2017ء )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اعجاز خان نے ڈی آر سی دفتر مینگورہ کا دورہ کیا۔اورکمیٹی کے کارکردگی کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سوات محمد اعجاز خان نے ڈی آر سی دفتر مینگورہ کا اچانک دورہ کیا ۔اور ممبران سے خطاب کیا ۔انہوں نے کہا کہ ڈی آر سی ممبران خدمت خلق کے جزبے سے سرشار ہوکر عوام کی خدمت اور مسائیل کے حل میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے،دورے کے دوران ڈی پی او سوات سائلین سے گھل مل گئے ۔اور ان سے کمیٹی کی کارکردگی کے بارے میں پوچھا ۔انہوں نے کمیٹی کی کاردگی پر بھر پور اطمینان کا اظہار کرکے اسکی کارکردگی کو سراہا۔

تبصرہ کریں

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں