سوات میں مہذب شہری،منظم ٹریفک مہم کا آغاز کردیا گیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام :20دسمبر2017ء )سوات میں’’مہذب شہری منظم ٹریفک ‘‘ مہم کا باقاعدہ آغازکردیا گیا، سوات میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرواحد محمود نے سوات میں چارج سنبھالتے ہی ٹریفک کانظام بہتربنانے پرتوجہ مرکوز کردی اورانہوں نے پہلے مرحلے میں پہلے سلام پھرکلام کے نام پرمہم چلائی جوکامیابی سے جاری ہے جبکہ مہذب شہری ، منظم ٹریفک مہم چلانے کابھی باقاعدہ افتتاح کردیاگیا، سیدوشریف چوک میں افتتاحی تقریب میں سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم ، سوات یونین آف جرنلسٹ کے صدر غفورخان عادل، ایس پی خانخیل، ڈی ایس پیز مرادخان، پیرسید، ایس ایچ او سیدوشریف الطاف حسین ، ٹریفک انچارج وزیرخان ، ٹی او سکندراخون خیل کے علاوہ دیگر پولیس حکام اورٹریفک وارڈن نے شرکت کی ، اس موقع پر ڈی پی او واحد محمود نے کہا کہ سوات میں ٹریفک بہتری کیلئے عملی اقدامات اٹھارہے ہیں اورہم نے اس حوالے سے تمام طبقوں کے لوگوں کو اس میں شریک کیاہے انہوں نے کہا کہ اب تک ہم نے جوآگاہی مہم چلائی ہے اس کے دوررس نتائج برآمد ہوئی ہے اور بہترکارکردگی کامظاہرہ کرنیوالوں کو ایوارڈ اورنقد انعام سے نوازاگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب آن لائن موبائیل وین کابھی بندوبست کیاگیاہے جو ضرورت کے مطابق گاڑیوں کی خرابی دورکرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مہذب شہری اورمنظم ٹریفک مہم تین مہینے تک جاری رہیگا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More