سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے،عبدالواسع

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:05فروری2018)جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی خیبرپختونخوا عبدالواسع نے کہا کہ حکومت سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ والوں کے خلاف کاروائی کرے ۔تمام سیاسی جماعتیں اپنی صفوں کا جائزہ لیں اور فروخت شدہ ایم پی ایز کے خلاف پارٹی لیول پر ایکشن لیں۔تاکہ آئندہ کے لئے اس طرح کی صورتحال کی روک تھام ہوسکے ۔ جماعت اسلامی کے ممبران نے ثابت کردیا کہ وہ پیسوں کی ریل پیل پر نہیں بلکہ نظریے پر یقین رکھتے ہیں ۔مشتاق احمد خان کا بطور سینیٹر انتخاب نیک شگون ہے ۔ ان خیالات کااظہا رانہوں نے المرکز الاسلامی سنگوٹہ میں جماعت اسلامی سوات کے مقامی امراء اور دیگر ذمہ داران کی یک روزہ تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حالیہ سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ سے سنجیدہ سیاستدانوں کے سرشرم سے جھک گئے ۔پارلیمنٹ سینٹ کے انتخابات کے موجودہ کلچر کے خلاف قانون سازی کرے۔ ارکان و کارکنان آنے والے الیکشن کی تیاریاں شروع کریں ۔ ان شاء اللہ عوامی ووٹوں کی طاقت سے جماعت اسلامی ایک مضبوط پارلیمانی قوت بنے گی۔ ورکشاپ سے امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمدامین ، قیم ضلع مفتی شیر محمد ، نائب امیر ضلع حافظ اسراراحمد ، جے آئی یوتھ کے ضلعی صدر حیدرعلی ، مولاناافضل خان منصوری اور مفتی سراج الدین نے بھی خطاب کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More