محکمہ بہبود آبادی سوات کے زیر اہتمام ایک روزہ سیمنار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:25اپریل2018) محکمہ بہبود ابادی سوات کے زیر اہتمام بڑھتی ابادی اور ہماری ذمہ داری کے موضوع پر ایک روزہ سیمنار کا انعقاد کیا گیا، سیمنار میں بلدیاتی نمائندوں سمیت دیگر افراد نے شرکت کی ،ا س موقع پر ڈائریکٹر نوشیروان خان نے کہا کہ ملکی ابادی روز بروز بڑھتی جارہی ہے اور ابادی کے تناسب سے لوگوں کو وہ سہولیات میسر نہیں ہیں، جس سے ماں اور بچے کی صحت کا خیال رکھا جاسکے، انہوں نے کہا کہ بچوں میں وقفے سے ماں اور بچے کی صحت بھی درست ہوگی جبکہ ابادی پر کنٹرول بھی ہو سکے گا، انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی ابادی سے مختلف قسم کے مسائل جنم لیتے ہیں جس میں بے روزگاری سب سے بڑی وجہ ہے ، اس کے علاوہ زراعت کے شعبہ بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے ، زرعی زمینیں ختم اور بلڈنگز بننا زیادہ شروع ہوگئے ہیں، اس کے علاوہ ماحولیات پر بھی اس کے بری اثرات مرتب ہونگے، انہوں نے بلدیاتی نمائندوں پر زور دیا کہ وہ ابادی کو کنٹرول کرنے کیلئے اپنے متعلقہ علاقوں میں اگاہی مہم شروع کریں اس کے ملک اور معاشرے پر مثبت اثرات مرتب ہونگے، اس موقع پر ڈاکٹر خالد محمود ، سابق ڈائریکٹر پاپولیشن سوات فضل ربی سمیت دیگر افراد نے خطاب کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More