تھیلیسیما کا عالمی دن، سوات میں واک کا اہتمام و آگاہی تقریب

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 08 مئی 2018ء) الفجر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تھیلیسیمیا کے عالمی دن کے حوالے سے واک کا اہتمام ، واک سیدو شریف سے ہوتا ہوا سوات پریس کلب پہنچ گیا ، جس میں تھیلیسیمیا کے شکار بچوں سمیت طلباء اور دیگر نے شرکت کی ، طلباء نے پلے کارڈ ز اٹھا رکھے تھے جس یں تھیلیسیمیا کے حوالے سے اگاہی جملے درج تھے ، سوات پریس کلب میں تقریب منعقد ہوئی جس میں الفجر فاؤنڈیشن کے ایڈ منسٹریٹر رحمان علی ساحل ، وجاہت ، پرنسپل ایس پی ایس قاضی خلیل و دیگر نے شادی سے قبل سکریننگ ٹیسٹ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تھیلیسیمیا کے حوالے سے گھر گھر اگاہی مہم کی ضرورت ہے جس میں میڈیا اور طلباء اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈوٰژن میں یہ مرض زیادہ ہے جس کی وجہ اگاہی کی کمی ہے لوگوں کو اگاہ کیا جائے اور شادی سے قبل سکریننگ ٹیسٹ کروایا جائے تو اس مرض پر قابو پایا جا سکتا ہے ، انہوں نے کہا کہ ان بچوں کو آپ کی توجہ کی ضرورت ہے لہٰذا مخیر حضرات ان کی طرف بھی توجہ دیں تاکہ ان کے علاج معالجے کا سلسلہ جاری رکھا جائے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More