سوات کے کیمسٹوں کا ڈرگ ایکٹ کے نفاذ کیخلاف غیر معینہ مدت تک احتجاج جاری، دکانیں بند

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 15 مئی 2018ء) سوات کیمسٹ اینڈ ڈرگیسٹ ایسو سی ایشن کا ڈرگ ایکٹ 2017کے نفاذ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور مارچ ، غیر معینہ مدت تک مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان ، مریضوں اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، گذشتہ روز سوات کمیسٹ اینڈ ڈرگیسٹ ایسو سی ایشن کے صدر خواجہ رشید اقبال کی کال پر مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال رہا ، احتجاجی مظاہرہ اور نشاط چوک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی ، اس موقع پر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم ، ڈاکٹر خالد محمود ، عبدالعلی اشاء ، عبداللہ یوسفزئی ، اقبال حسین بالے اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمیسٹوں کے مطالبات جائز ہے اور حکومت نے ان پر پانبدی لگاکر ہزاروں خاندانوں کو فاقہ کشی پر مجبور کررہے ہیں جس کی ہم کسی بھی صورت اجازت نہیں دیں گے ، انہوں نے کہا کہ اگرہمارے مطالبات حل نہ کئے گئے توعدالت کا دروازہ کھٹکٹائیں گے ، انہوں نے مطالبات کے منظوری تک غیر معینہ مدت تک شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا اور آج پشاور کے جلسے میں بھر پور شرکت کا اعلان کیا۔
صوبے کی دیگر علاقوں کی طرح مٹہ بازار سمیت پورے مٹہ تحصیل میں تمام میڈیکل سٹور احتجاجاً بند عوام کو شدید مشکلات کا سامنا عوام ادویات کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ایمرجنسی ادویات نہ ملنے پر لوگوں کی شدید رد عمل تفصیلات کے مطابق صوبے کی دیگر علاقوں کی طرح مٹہ بازار سمیت پوری مٹہ تحصیل میں تمام میڈیکل سٹور کو احتجاجاً بند ہونے سے عوام کو ادوایات ملنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور مریض اپنے اپنے میڈسن کیلئے دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور تھے ادھر ہسپتالوں کی ایمرجنسی مریضوں کی بعض میڈیسن نہ ملنے سے ان مریضوں کو علاج میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ادھر عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ میڈیکل سٹوروں کی بندش سے اس وقت انسانی جانوں کی ضائع ہونے کا خطرہ ہے ۔ اس موقع پر ضلعی کمیسٹ صدر خواجہ رشید، مٹہ صدر محمو ایوب ، عظمت علی خان نے بھی کمیسٹ ایسویسی ایشن سے احتجاج کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کا ہمارے مطالبات جب تک حل نہیں ہوتے تب تک ہڑتال جاری رہے گئی۔کیونکہ سرکاری ہسپتالوں میں تو اتنی ادویات پہلے سے نہیں ہے اسلئے حکومت عملی اقدامات اٹھا کر میڈیکل سٹور والوں کیساتھ سنجیدگی کیساتھ معاملات حل کریں کیونکہ میڈیکل سٹور اور صوبائی حکومت کی اس تازہ جنگ میں غریب عوام کی جانوں کو خطرہ ہے جو نہ میڈیکل سٹور والوں کو ہے اور نہ صوبائی حکومت کو ہے

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More