خوازہ خیلہ میں دو مزدوروں کو بجلی کے ہائی ٹرانسمیشن لائن سے کرنٹ لگ گئی، حالت تشویشناک

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 15 مئی 2018ء) خوازہ خیلہ گیمن پل کے قریب مزدوری کرنے والے دو مزدور کو بجلی کے گیارہ ہزار وولٹ لائن کا کرنٹ لگ گیا، ریسکیو 1122 نے دونوں مزدوروں کو تشویشناک حالت میں مٹہ سول ہسپتال منتقل کردیئے ، ریسکیو ذرائع کے مطابق خوازہ خیلہ کے گیمن پل کے قریب دو مزدور ڈائنا گاڑی سے ریت خالی کررہے تھے کہ اس دوران ان کے ہاتھ بجلی کے بڑے گیارہ ہزار وولٹ لائن سے لگ گئے،جس کے نتیجہ میں وہ بیہوش ہوگئے، ریسکیو 1122 نے دونوں بیہوش مزدوروں کو سول ہسپتال مٹہ منتقل کردیا، جہاں پر ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے

Facebook Comments