پارٹی ٹکٹوں کی نامناسب تقسیم، پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکنان عہدوں سے مستعفی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 09 جون 2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکنوں نے آئندہ الیکشن کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم کو نامناسب قرار دے کرمسترد کردیا اورفیصلے کیخلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے عہدوں سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا اورصوبائی صدر ہمایون خان سمیت دیگرقائدین کیخلاف نعرہ بازی کی ،مظاہرین نے ٹکٹوں کی تقسیم میں اہلیت ،میرٹ ،قابلیت،صلاحیت ،خدمات اورقربانیوں کو نظراندازکرنے کو ایک قابل افسوس اورقابل مذمت امر قراردیا ،اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے نظریاتی اوردیرینہ کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا نعرہ بازی کی اور بعدازاں سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل صدر خورشید خان،سابقہ جنر ل سیکرٹری روح الامین لالااوردیگر عہدیداروں نے کہاکہ آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے جن اہل اورمستحق امیدوار وں نے کاغذات جمع کرائے تھے پارٹی کی صوبائی اور مرکزی قیادت نے انہیں یکسر نظر اندازکرکے نااہل امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے ہیں ،اس ناقص اورغیر جمہوری فیصلے کی وجہ سے پارٹی کارکنوں میں سخت تشویش اور پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے جوآج سراپااحتجاج ہیں،انہوں نے کہاکہ پارٹی کے نظریاتی،بنیادی اوردیرینہ کارکنوں کو ٹکٹوں کی تقسیم پر تحفظات ہیں کیونکہ اس فیصلے میں میرٹ ،قابلیت ،اہلیت اور تعلیم کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں،انہوں نے کہاکہ ایسے لوگوں کو ٹکٹ دئے گئے ہیں جو بالکل اس کے اہل نہیں تھے یہ ناقص فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے ،انہوں نے کہاکہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ ٹکٹ کے حصول کیلئے بعض افراد نے تمام حدود پارکیں اورٹکٹ حاصل کئے ہیں جبکہ مستحق اور باریش امیداروں کو دھکے دے دے کر دروازے سے نکالاگیا ،انہوں نے کہاکہ کہ ٹکٹ تقسیم میں اقرباء پروی اورمن مانیاں ہوئی ہیں جو کارکنوں کو کسی بھی صورت منظوراورقبول نہیں،ایسے ناقص فیصلوں کی مذمت اورمخالفت کرتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ ہم پارٹی کے وفادارہیں،تھے اور رہیں گے مگر ناقص فیصلے ماننے کو ہرگزتیار نہیں،ایسے فیصلوں سے پارٹی کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ،انہوں نے کہاکہ پارٹی کے نظریاتی،بنیادی اور دیرینہ کارکن جلد آئندہ کیلئے لائحہ عمل تیار کریں گے ،اس دوران پی پی پی تحصیل چارباغ کے صدر یاسرخان نے پارٹی قیادت کے فیصلوں کیخلاف کابینہ سمیت عہدوں سے استعفیٰ دیا اورکہاکہ پارٹی کیلئے ان کی قربانیوں کو نظر اندازکیا گیا ہے ،انہوں نے کہاکہ پارٹی کیلئے ہمارے خاندان نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں ،اس موقع پر پیپلزپارٹی کے سابق ضلعی صدر سلیم خان،سعداللہ خان،ممتازخان،زاہدالحق ،تاج محمد خان،فضل ربی خان،ظاہر شاہ خان اوردیگر عہدیدار،کارکن اور جیالوں کی کثیرتعدادبھی موجود تھی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More