اگر سابقہ اسمبلی ممبران ووٹ مانگنے آئے تو گندے انڈوں استقبال کرینگے، اہل علاقہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 12 جون 2018ء) سیدو شریف ’’اللہ اکبر کالونی‘‘ کے مکینوں نے پانچ سال میں سڑک کی عدم تعمیر کے خلاف سابق ممبران اسمبلی کے خلاف علاقہ میں بینرز اویزاں کردئے جس پر لکھا ہے کہ اگر سابقہ ممبران اسمبلی ووٹ مانگنے آگئے تو گندے انڈوں سے استقبال کریں گے۔ اللہ اکبر کالونی سیدو شریف ، روڈ پر سنٹرل ہسپتال کے سامنے واقع ہے یہ علاقہ نسبتاً پوش علاقہ ہے، تاہم پچھلے پانچ سالوں کے دوران اس کالونی کا سڑک تعمیر نہیں کیا گیا،نہ حتٰی کہ بیوٹیفکیشن فنڈز میں بھی اس کو شامل نہیں کیا گیا۔ جس کے بعد اہل علاقہ نے مین روڈ پر کالونی کی خراب سڑک والی تصاویر کے ساتھ بینرز آویزاں کر دیئے ہیں جن پر اہل علاقہ کی جانب سے لکھا گیا ہے کہ سبکدوش ہونے والے اراکین اسمبلی ووٹ مانگنے کے لئے اللہ اکبر کالونی کا رخ نہ کریں، ورنہ گندے انڈوں سے ان کا استقبال کیا جائیگا ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More