بارامہ میں خراب ٹرانس فارمر کی مرمت کے لئے چندہ اکٹھا کیا گیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔08جولائی 2017ء )سوات کے علاقے پٹھانے اکبرآباد بارامہ کے مکین بار بار ٹرانسفارمر خراب ہونے سے پریشان ہوگئے ، اپنی مدد آپ کے تحت ہزاروں روپے چند ہ جمع کرکے واپڈا حکام کو ٹرانسفارمر درستگی کے لئے فراہم کردئیے ، علاقہ عوام کا حکومت سے خراب ٹرانسفارمر تبدیل کرنے کا مطالبہ، مقامی ذرائع کے مطابق اکبر آباد کے علاقے کا بجلی ٹرانسفارمر باربا ر خراب ہورہا ہے جس کی وجہ سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت 18 ہزار چندہ کرکے واپڈا کو ٹرانسفارمر درستگی کے لئے فراہم کردئیے ہیں لیکن اس کے باؤ جود مسئلہ حل نہیں ہورہا ہے جس پر اہل علاقہ نے حکومت سے مذکورہ خراب ٹرانسفارمر تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More