سوات پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیوں کے ساتھ افطاری بھی سڑکوں پر

سوات (زما سوات ڈاٹ کام :19مئی2018)مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں تعینات ٹریفک پولیس اہلکار سڑکوں پرافطاری کرنے لگے ہیں،افطاری کے وقت بھی پولیس اہکاروں کو چھٹی کی سہولت میسر نہیں ہوگی،ڈٰی پی او سوات واحد محمود کی خصوصی ہدایت کے بعد مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں بازاروں،مارکیٹوں اور شاہراہوں پر تعینات پولیس اہلکار سڑکوں پر ہی افطاری کر رہے ہیں جبکہ افطاری کے وقت انہیں چھٹی کرنے یا گھر جانے کی جازت نہیں ہے،واضح رہے کہ ڈی پی او سوات کی خصوصی ہدایت پر رمضان المبارک کے لئے خصوصی سیکورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے جس کے لئے35 سو پولیس اہلکار ڈیوٹیوں پر مامور ہیں جبکہ چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More