‎مٹہ، گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول پر گرلز کالج کا قبضہ،سینکڑوں طالبات متاثر

مٹہ (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 09 جون 2018ء) حکومت خیبر پختونخواہ نے امسال 2018کو تحصیل مٹہ سوات میں گرلز کالج کے قیام کا فیصلہ کیا ہے لیکن نئے بلڈنگ بنانے یا کرایہ عمارت ڈھونڈنے کے بجائے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول مٹہ سوات کو قبضہ کرکے 394طالبات کی مستقبل کو خطرے میں ڈال دیا ہے،طالبات کے والدین نے اس حوالے سے کہا کہ حکومت کے طرف سے گرلز کالج کا قیام خوش آئندہے لیکن نئے بلڈنگ کے تعمیر تک کرایہ کا بلڈنگ حاصل کرکے ہمارے بچوں کی مستقبل تاریک ہونے سے بچایا جائے۔انہوں نے کہا کہ سیکنڈری سکول میں کالج نہیں سمایا جاسکتا کیونکہ وہ بمشکل 394طالبات کیلئے پورا ہے۔انہوں نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ،چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اور سیکرٹری ایجوکیشن سے مطالبہ کیا کہ اس مسئلے پر ایکشن لیکر فوری طور حل نکال دی جائے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More