‎کالام، منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر، پولیس اور بااثر شخصیات ملوث ہونے کا انکشاف

کالام (زما سوات ڈاٹ کام ، رحمت دین صدیقی سے۔ 12 جون 2018ء) سوات کی وادی کالام میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر ہے۔ منوں کے حساب سے انڈس کوہستان، کمراٹ، جمرود اور دیگر علاقوں سے چرس سیاحتی سیزن میں وادی کالام سمگل ہورہا ہے۔ منشیات فروش کھلے عام چرس بیچ رہے ہیں، جس سے مقامی نوجوان تباہی کی راہ پر گامزن ہیں۔ مقامی پولیس نے چپ سادھ رکھی ہے اور اس حوالہ سے کسی قسم کی کاروائی نہیں ہورہی، باوثوق ذرائع کے مطابق بنڈ گراٶنڈ میں ریسٹورنٹ کی آڑ میں دن دیہاڑے منشیات کا دھندہ عروج پر ہے، مقامی ذرائع کے مطابق اس دھندے میں مقامی پولیس اور کچھ با اثر افراد بھی ملوث ہیں۔ عوامی حلقوں نے ڈی پی او سوات سے مطالبہ کیا ہے کہ منشیات فروشی کے اس دھندے کو روک دیا جائے تاکہ پھیلتی ہوئی اس لت سے مقامی معاشرے کو پاک کیا جائے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More