’بلین ٹری سونامی‘ منصوبہ نہایت کامیاب رہا، سپارکو نے تصدیق کردی

پشاور: پاکستان کے قومی خلائی تحقیقی ادارے سپارکو (SUPARCO) نے خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کے ’بلین ٹری سونامی‘ منصوبے کی افادیت کی تصدیق کردی ہے۔

خلائی تحقیق کے قومی ادارے سپارکو نے ایک تحقیقی رپورٹ جاری کی ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف کے بلین ٹری سونامی منصوبے کی افادیت کی تصدیق کی گئی ہے۔ سپارکو پہلا وفاقی ادارہ ہے جس نے آزادانہ طور پر منصوبے کی جانچ پڑتال کی اور نئے لگائے گئے درختوں اور تباہی سے بچائے جانے والے جنگلات کا معائنہ کیا۔ سپارکو کی تحقیقات کے مطابق نئے لگائے گئے پودوں میں کامیابی سے نمو پانے کی شرح 88 فیصد ہے جب کہ بلین ٹری منصوبے کے تحت پہلے سے موجود پودوں کے تحفظ کی شرح 78 فیصد ہے۔

سپارکو کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹ پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما افتخار درانی کا کہنا ہے کہ بلین ٹری منصوبہ چیئرمین تحریک انصاف کے آئندہ نسلوں کے حوالے سے وژن کا بہترین عکاس ہے۔ صرف 13 ارب روپے میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم کے ذریعے سوا ارب سے زائد درخت لگائے گئے۔ منصوبے کا ابتدائی تخمینہ 22 ارب روپے لگایا گیا تھا لیکن منصوبہ لگائے گئے تخمینے سے کہیں کم لاگت میں مکمل کرلیا گیا اور 22 ارب کے بجائے محض 13 ارب میں منصوبہ مکمل کرنا خیبرپختونخوا حکومت کا شاندار کارنامہ ہے۔

رہنما تحریک انصاف نے مزید کہا بلین ٹری منصوبے نے دنیا بھر میں پاکستان کےلیے بے پناہ عزت کمائی۔ اس منصوبے کی ورلڈ اکنامک فورم، ورلڈ وائیڈ فنڈ فار نیچر (ڈبلیو ڈبلیو ایف)، بون چیلنج اور آئی یو سی این سمیت کئی بین الاقوامی اداروں نے تعریف و تحسین کی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More