عمران خان 14 اگست کو وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے، نعیم الحق

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان 14 اگست کو وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ مرکز میں ہماری جماعت سب سے بڑی پارٹی بن چکی ہے، مرکز میں ہم حکومت بنانے جارہے ہیں، تحریک انصاف پاکستان کے تحفظ اور ترقی کے لئے پوری طرح تیار ہے، عمران خان دن رات محنت کررہے ہیں، عمران خان 14 اگست کو وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے، وفاقی کابینہ کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔

نعیم الحق نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا کردار جمہوریت اور آئین کے لئے مفید نہیں، ان کی تخریب کاری نئی بات نہیں، وہ بری طرح شکست کھا چکے ہیں لیکن اب بھی منفی سوچ کا مظاہرہ کررہے ہیں، انہیں احساس ہونا چاہیے کہ پاکستان کے عوام کیا چاہتے ہیں۔ حلف برداری کی تقریب میں بڑی جماعتوں کا شرکت کرنا خوش آئند ہے۔
سیاسی جماعتوں سے رابطوں سے متعلق نعیم الحق کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے حوالے سے رابطے مکمل ہوچکے ہیں اور آئندہ ایک سے دو روز میں قوم کو خوش خبری دیں گے۔ پنجاب کے وزیراعلی کا نام جیسے ہی فائنل ہو گا عوام کو آگاہ کریں گے، تحریک انصاف کا پیپلز پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں ہے، چوہدری نثار رابطہ کرنا چاہیں تو کرلیں ہماری طرف سے کوئی پیش رفت نہیں ہے۔

پارٹی رہنماؤں میں اختلافات کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ شاہ محمود اورجہانگیر ترین کےدرمیان اختلافات سے متعلق ضرورت سے زیادہ افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے تمام رہنما عمران خان کے ساتھ مشاورتی عمل میں شامل ہیں، پی ٹی آئی میں اختلافات کی غلط خبریں میڈیا پر نہ پھیلائی جائیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More