پی پی پی کے رہنماؤں نے صوبائی صدر کو ہٹانے اور تنظیموں کو ختم کرنیکا مطالبہ کردیا

مینگورہ (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 29 جولائی 2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ،صوبائی اور ڈویژنل رہنماؤں نے پارٹی کے صوبائی صدر کو ہٹانے اور صوبہ بھر کی تنظیموں کو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ،ملاکنڈ سے بلاؤل بھٹو کو الیکشن کیلئے کھڑا کرانے کے سلسلہ میں ہمارے ساتھ کسی قسم کی مشاورت نہیں کی گئی او نہ ہی ہمیں اعتماد میں لیا گیا،پارٹی تباہی کی طرف جاری ہے اسے بچانے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کا رلائیں گے،ملاکنڈ میں پیپلز پارٹی کو چند افراد نے اپنی جاگیر بنارکھا ہے ،مرکزی قیادت اس سلسلے میں اقدامات اٹھائے،اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر لعل محمد خان ،سابق ایم پی اے غنی محمد ،پارٹی کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری روح الامین لالا،شمشیرعلی خان ایڈووکیٹ، سابق صوبائی وزیر دوست محمدخان،خورشید خان،قاسم قصاب،علی محمد ،سلیم خان ،ممتاز خان اوردیگر نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چندافراد کی وجہ سے پیپلز پارٹی تباہی کی طرف جارہی ہے ،قربانیاں دینے والوں کی پارٹی برباد کرنے میں کس کا ہاتھ ہے سب جانتے ہیں ،پارٹی کے حوالہ سے باتیں تو بہت ہورہی ہیں مگر عمل درآمد نہیں ہورہاہے جس کے نتائج سب کے سامنے ہیں،انہوں نے کہاکہ پارٹی چیئرمین بلاؤل بھٹوکو ملاکنڈسے الیکشن کیلئے کھڑا کرانے کے حوالہ سے ہمارے ساتھ کسی قسم کی مشاورت نہیں کی گئی اور نہ ہی ہمیں اعتماد میں لیا گیا،جن لوگوں نے انہیں یہاں سے الیکشن لڑنے کا مشورہ دیا ٹھیک نہیں کیا ان کیلئے جلسہ کا اہتمام بھی کیا گیا جس کی اجازت دی گئی مگر ان لوگوں نے بلاؤل بھٹو کو گھرلے جاکروہاں پر گندگی کے ڈھیر پر کھڑاکرکے ان سے تقریر کروائی اور ایک طرح سے انہیں بے عزت کرکے رخصت کردیا اورانہیں آنکھ اٹھانے کا قابل بھی نہیں چھوڑا،انہوں نے کہاکہ ہم سیاست سے واقف ہیں کیونکہ سیاست ہمارے خاندان کا ایک حصہ ہے سیاست کے میدان یں جو بھی قدم اٹھاتے ہیں سوچ سمجھ کر اٹھاتے ہیں،ہم نے نہ کبھی خود ناقص فیصلے کئے ہیں اور نہ ہی کسی کو ایسا کرنے کی اجازت دیں گے،انہوں نے کہا کہ بلاؤل بھٹو کو ملاکنڈ سے الیکشن لڑنے کیلئے کھڑا کیا گیا ،اسی طرح پیپلز پارٹی کے دیگر امیدواروں نے بھی الیکشن میں حصہ لیا اور بلاؤل بھٹو سمیت سب ہار گئے اور یہ سب کچھ چند افراد کے ناقص فیصلوں کا نتیجہ ہے جس کا ذمہ دارپارٹی کا صوبائی صدر ہمایون خان اور دیگر افراد ہیں ان سے اس سلسلہ میں بازپرس کرنی چاہئے،انہوں نے کہاکہ موجودہ کابینہ شرمندگی سے بچنے کیلئے ہٹانے سے قبل خود استعفیٰ دے ،انہوں نے کہاکہ پارٹی جن حالات کا شکار ہے اس میں چندافراد کا ہاتھ ہے ،ٹکٹوں کی تقسیم میں خردبر ہوئی ،اہم اورنظریاتی افراد کو نظر اندازکیا گیا ،لالچ پر ٹکٹیں دی گئیں ،ہمایون کی وجہ سے بلاؤل بھٹو کے ساتھ جو سلوک ہوا وہ قابل افسوس ہے ،انہوں نے کہاکہ ہمیں پیپلز پارٹی کے ساتھ دلی لگاؤ ہے کیونکہ ہم نے اس پارٹی کیلئے قربانیاں دی ہیں اوراب اسے تباہی سے بچانے کیلئے مزید قربانیاں بھی دیں گے ، اس موقع پارٹی کے دیگر عہدیدار اور کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More