عیدالاضحیٰ پرشہر بھر سے آلائشیں اُٹھانے اور انہیں ٹھکانے لگانے کیلئے محکمہ واسا نے بہترین انتظامات کئے تھے،شیدا محمد خان

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 25 آگست 2018ء) سوات میں ڈبلیو ایس ایس سی مینگورہ کی بہترین کارکردگی سے عید الاضحیٰ پر کامیاب اپریشن ،قربانی کے جونوروں کے تمام آلائشوں کو شہر سے اٹھاکر اور انہیں ٹھکانے لگاکر شہر کو مکمل طور پر صاف ستھرا بنادیا گیا،محکمہ واسا نے انے والے سیاحوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ،جس پر عوام نے بھی اطمینان کا اظہار کیا ہے ،بڑی عید پر ڈبلیو ایس ایس سی مینگورہ کی جانب سے بہترین انتظامات کئے گئے تھے اور تمام عملہ نے تین روزہ اپریشن میں شہر کی تمام الائشیں ٹھکانے لگاکر شہر کو صاف ستھرا کردیا ہے اس سلسلہ میں ڈبلیو ایس ایس سی مینگورہ کے سی ای او شیدا محمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کی خصوصی ہدایت پر کمپنی کے تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے عید پر کامیاب اپریشن کیا جبکہ اسکے لئے ایک ماہ پہلے سے ہی پلاننگ کی گئی تھی جس میں علیحدہ جگہ پر کھدائی کی گئی تھی تاکہ قربانی والے جانوروں کی الائشیں زمین میں دفنا کر اسکو مکمل طور پر ختم کیا جاسکے اس سلسلہ میں عید کے روز تمام عملہ کو الرٹ کرکے 29 گاڑیوں کے ذریعے شہر اور نواحی علاقوں کے قربانی کے جانوروں کے الائشیں اٹھاکر انہیں زمین میں دفنا دیا گیا اور اسکو مکمل طور پر ختم کیا گیا ،شیدا محمد خان نے کہا کہ اس سے قبل لوگ ان الایشیوں کو دریائے سوات یا مقامی خوڑ میں پھینک دیتے تھے جس کے وجہ سے ایک طرف گند جمع ہوتا تو دوسری طرف بدبو تعفن کے وجہ سے لوگوں کی زندگی اجیرن ہوجاتی لیکن اس دفعہ بہترین حکمت عملی کے وجہ سے بروقت ان الایشیوں کو گلی کوچوں اور شاہراہوں سمیت محلوں سے سے اٹھا کر ٹھکانے لگایا گیا ،انہوں نے کہا کہ چونکہ سوات ایک سیاحتی علاقہ ہے اور عید کے موقع پر بڑی تعداد میں سیاح یہاں اتے ہیں اس وجہ سے ایک طرف ہمارا مقصد علاقہ کو صاف ستھرا بنانا تھا تو دوسری طرف انے والے سیاحوں کو بہترین ماحول فراہم کرنا تھا جس میں ہم کافی حد کامیاب رہے ،انہوں نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس دفعہ عوام کے تعاون سے ہمارا اپریشن کامیاب ہوا ہے جس پر ہم انکے شکرگزرا ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سٹاف اور وسائل کی کمی کے باوجود محکمہ کے اہلکاروں اور افسران نے جس طرح کام کیا اور اپریشن کو کامیاب بنایا اس پر میں انکا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں ،کہا کہ ایک طرف صفائی تو دوسری طرف شہر کے عوام کو پانی کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کی اور شدید لوڈشیڈنگ کے باوجود عید کے موقع پر عوام کو بلا تعطل پانی کی فراہمی یقینی بنائی اس موقع پر ایڈمن منیجر اصف سلیم بھی موجود تھے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More