دارالقضاء کا عدالتی دائرہ اختیار باجوڑ تک بڑھانے کیلئے اجلاس

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 13 ستمبر 2018ء) پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ بار ایسوسی ایشن سوات میں زیرصدارت عبدالحلیم خان ایڈوکیٹ ٹرائیبل ضلع باجوڑ کی عدالتی دائرہ اختیار کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا ، جس میں ممبر پاکستان بار کونسل شیر محمد خان ، ممبران صوبائی بار کونسل خیبر پختونخوا ، ڈسٹرکٹ و تحصیل بار ایسو سی ایشنز ملاکنڈ ویژن کے صدور و کابینہ اور پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ کے ممبران نے کثیر تعدا میں شرکت کی ، اجلاس میں ایجنڈا پر زیادہ تر وکلاء نے اپنے اپنے تجاویز پیش کی اور ٹرائیبل ضلع باجوڑ کی تاریخی جغرافیائی اور انتظامی حیثیت پر روشنی ڈالی ، اجلاس کے اختتام پر متفقہ طور قرارداد منظور ہوا کہ ٹرائیبل ضلع باجوڑ ، تاریخی ، انتظامی ، جغرافیائی ، عدلتی طور اور حالیہ نوٹیفیکیشن محررہ 19-07-2018 جاری کردہ حکومت خیبر پختونخوا کی روشنی میں ٹرائیبل ضلع باجوڑ ملاکنڈ ڈویژن کا حصہ ہے ، لہٰذا ہاؤس چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ پشاور سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ ٹرائیبل ضلع باجوڑ کو عدالتی طور پر پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ کے دائرہ اختیار میں رکھا جائے ، اس اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے وکلاء نمائندہ وفد جلد ہی اس سلسلے میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ پشاور اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے ملاقاتیں کریں گے اور ان ملاقاتوں کے نتیجے کے روشنی میں مستقبل کا لائحہ عمل طے کی جائی گی ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More