سوات میں ضمنی الیکشن،حلقہ پی کے 7 میں ڈرامائی تبدیلی علماء نے سعید خان کی حمایت کا اعلان کردیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 03 اکتوبر 2018ء) سوات میں ضمنی انتخابات، حلقہ پی کے 7 کے انتخابی ماحول میں ڈرامائی تبدیلی ، علماء اہلسنت والجماعت اورسعیدخان میں مذاکرات کامیاب، سعیدخان کی حمایت کااعلان، حلقہ پی کے 7میں سعیدخان کیلئے انتخابی مہم چلانے کافیصلہ آزادامیدوار سعیدخان کے حق میں اہم بریک تھرو، تفصیلات کے مطابق 14اکتوبر کو ہونیوالی ضمنی الیکشن کیلئے حلقہ پی کے 7میں انتخابی سرگرمیوں میں مزید تیزی آگئی ہے اس حلقہ سے سعیدخان آزادحیثیت سے الیکشن لڑرہے ہیں۔ جماعت اہلسنت والجماعت کی طرف سے سعیدخان کی حمایت کے بعد حلقہ پی کے 7کے انتخابی ماحول میں ڈرامائی تبدیلی آگئی ہے اس سلسلے میں سوات جامعہ برکاتیہ اخترالعلوم ڈھیرئی بابامیں علماء اہلسنت والجماعت اور حلقہ پی کے 7کے آزادامیدوارسعیدخان کے درمیان کامیاب مذاکرات ہوئیں۔ مذاکراتی عمل میں قاری بشیراحمد، مولانا ظفرعلی قادری، مولانا عبدالحمید، مفتی عبدالکبیر، مولانا میاں سرور، مولانا فضل حکیم جبکہ دوسرے فریق میں سعیدخان چیئرمین فضل کرم ، محمدابراہیم خان اوردیگرشریک ہوئیں۔ کامیاب مذاکرات کے بعد علماء کرام نے حلقہ پی کے 7میں سعیدخان کی مکمل حمایت کرتے ہوئے سعیدخان کے لئے انتخابی مہم چلانے کااعلان کیا۔ علماء کرام نے سعیدخان کومکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سعیدخان ایک بے لوث خدمتگاراورنیک انسان ہے۔ ان کی عوامی خدمات کی ایک لمبی داستان ہے۔ جبکہ پارٹی میں بھی ان کے ساتھ ظلم وناانصافی عام لوگ بھی محسوس کررہے ہیں۔ انہوں نے واضح کہا کہ انشاء اللہ ہم سعیدخان کیلئے دن رات ایک کرکے انتخابی مہم چلائیں گے اوران کے حق میں ووٹ استعمال کرنے کے لئے لوگوں کو بھی کہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سعیدخان اس حلقہ کیلئے ایک موزون امیدوارہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان کی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں۔ اس موقع پر سعیدخان نے اپنے حمایت پرعلماء کرام کاشکریہ اداکیا۔ سعیدخان نے کہا کہ خود کو عوامی خدمت کیلئے وقف کررکھاہے، اور دل میں غریبوں کی درد ہے اوراس درد کی وجہ سے آج انتخابی میدان میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ حلقہ کے حقوق کی حصول کیلئے آخری دم تک لڑیں گے۔ اوران علماء کرام اورعلاقے کے لوگوں کی تعاؤن کی وجہ سے انشاء اللہ کامیابی حاصل کریں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More