واسا ملازمین کو ٹی ایم اے تنخواہیں نہیں دینگے، قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) تحصیل کونسل بابوزئ کا اجلاس ، ترقیاتی فنڈ واسا کو منتقل کرنے کی صورت میں ٹی ایم اے سے واسا ملازمین کی تنخواہیں روکنے کا قرارداد بھاری اکثریت سے منظور ، ڈمپنگ گراؤنڈ کو شہر اور آبادی سے دور منتقل کرنے اور گندگی کو ٹھکانے لگانے کیلئے ری سائیکلنگ سالڈ ویسٹ مشین لگانے کا مطالبہ ، واسا کمپنی کی کارکردگی پر اعتراض اور فنڈ منتقلی پر شدید تنقید ، ٹی ایم اے کے ملکیتی اراضیات کے تعین کے بعد مشاورت کے بعد ان اراضیات کو استعمال میں لانے اور ٹی ایم اے کمرشل پلازہ کو ری اکشن کرنے کا فیصلہ ، حلال فو ڈ اتھارٹی کو تحریری طور پر آگاہ کیا جائے گا کہ بازاد اور دکانوں کی چیکنگ ٹی ایم اے کی ذمہ داری ہے اس سلسلے میں ٹی ایم او کردار ادا کرینگے گزشتہ روز تحصیل کونسل بابوزئ کا اجلاس زیر صدارت تحصیل ناظم اکرام خان منعقد ہوا جس کی کنونیئرنگ تحصیل نائب ناظم فضل حمید خان نے کی جبکہ تحصیل میونسپل آفیسر ارشد زبیر اور دیگر متعلقہ حکام بھی شریک ہوئے تحصیل ناظم اکرام خان نے ترقیاتی بجٹ واسا کو دینے کی صورت میں ٹی ایم اے سے واسا ملازمین کی تنخواہیں بند کرنے کا قرارداد پیش کیا جسے بھاری اکثریت سے ایوان نے منظور کیا تحصیل کونسلر گوہر علی نے ٹھیکہ جات کی تفصیل پیش کی اپوزیشن لیڈر شاہد علی خان نے ڈمپنگ گراؤنڈ کو کوترو میرہ سے کسی اور موزوں جگہ منتقل کرنے کا مطالبہ کیا اور بتایا کہ کوترو میرہ کے قریب سکولز ، لیبر کالونی ، پی پی سی کالج ، دستکاری سنٹرز اور آبادی ہے ڈمپنگ گراؤنڈ کے باعث مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے قرارداد کے ذریعے انہوں نے ڈمپنگ گراؤنڈ کو موزوں جگہ منتقل کرنے اور اپوزیشن ممبران کو تحصیل کونسل کے معاملات میں اعتماد میں لینے کا مطالبہ کیا تحصیل ناظم اکرام خان نے تحصیل کونسل اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ قانون اور آئین کے تحت اختیارات کااستعمال کرینگے ٹھیکہ جات 20 فیصد اضافے کے ساتھ دئیے گئے ہیں جو قانون کے مطابق ہے ان کی منظوری ایوان سے لی گئی 2018-19 ترقیاتی بجٹ جو سیکرٹری نے واسا کو منتقل کر دیا ہے اس سلسلے میں سیکرٹری بلدیات کو تشویش سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں کمیٹی مقرر کی گئی ہے واسا کے چیف ایگزیکٹیو نے غلط بیانی سے کام لیتے ہوئے درخواست دی ہے کہ ہمیں تنخواہیں اور دیگر اخراجات نہیں مل رہی ہے انہوں نے اپوزیشن لیڈر شاہد علی خان کو فنانس کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا تحصیل ناظم کا کہنا تھا کہ بس اسٹینڈ ، پارک میں کرپشن کا الزام ہے تو میں اس سلسلے میں کمیٹی کا اعلان کرتا ہوں جس کی سربراہی تحصیل نائب ناظم کرینگے جو اس کمیٹی میں شامل ہونا چاہتا ہے وہ شامل ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ساما ایگریمنٹ کا ترجمہ اُردو میں کیا جائے اور تمام ممبران کو دئیے جائیں اور اس سلسلے میں اپنے اعتراضات اور تحفظات کو جمع کرکے ٹی ایم اے دوبارہ اس میں ترمیم کرینگے تحصیل ناظم نے ٹی ایم اے کمرشل پلازہ کی ری اکشن کا بھی ایوان سے اجازت لیا جسے منظور کر لیا گیا انہوں نے کہا کہ کونسل کو باہمی اتفاق سے چلائیں گے عوامی مسائل حل کئے جائیں گے اجلاس سے تحصیل کونسلرز ڈاکٹر خالد محمود ، عدنان خان ، ضلعی کونسلر راحت علی ، عدنان خان ، بخت منیر اور دیگر نے مسائل بیان کئے ڈاکٹر خالد محمود کا کہنا تھا کہ واسا کمپنی کی کارکردگی صفر ہے اور اُن کے اسٹاف کی تنخواہیں ٹی ایم اے اور عوام پر بوجھ ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئین پاکستان میں ترمیم ہو سکتی ہے تو ساما ایگریمنٹ میں بھی ترامیم کی جائے ، پانی کی سپلائی صفائی کا ناقص انتظام ہے ہر یو سی کی سطح پر علیحدہ علیحدہ ڈمپنگ گراؤنڈ قائم کئے جائیں واٹر ریٹ میں اضافہ غریب عوام کیساتھ زیادتی ہے ، پولیس ، انتظامیہ اور واسا کمپنی کے ذمہ دار اجلاس میں شریک نہیں ہوتے ان محکموں سے متعلق مسائل کون حل کرے گا حلال فوڈ اتھارٹی کاروباری افراد کو بے جا تنگ کر رہے ہیں ٹی ایم اے کے اختیارات فوڈ اتھارٹی والے استعمال کررہے ہیں ۔

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 10 اکتوبر 2018ء) تحصیل کونسل بابوزئی کا اجلاس ، ترقیاتی فنڈ واسا کو منتقل کرنے کی صورت میں ٹی ایم اے سے واسا ملازمین کی تنخواہیں روکنے کا قرارداد بھاری اکثریت سے منظور ، ڈمپنگ گراؤنڈ کو شہر اور آبادی سے دور منتقل کرنے اور گندگی کو ٹھکانے لگانے کیلئے ری سائیکلنگ سالڈ ویسٹ مشین لگانے کا مطالبہ ، واسا کمپنی کی کارکردگی پر اعتراض اور فنڈ منتقلی پر شدید تنقید ، ٹی ایم اے کے ملکیتی اراضیات کے تعین کے بعد مشاورت کے بعد ان اراضیات کو استعمال میں لانے اور ٹی ایم اے کمرشل پلازہ کی دوبارہ نیلامی کا فیصلہ ، حلال فوڈ اتھارٹی کو تحریری طور پر آگاہ کیا جائے گا کہ بازاد اور دکانوں کی چیکنگ ٹی ایم اے کی ذمہ داری ہے اس سلسلہ میں ٹی ایم او کردار ادا کرینگے گزشتہ روز تحصیل کونسل بابوزئی کا اجلاس زیر صدارت تحصیل ناظم اکرام خان منعقد ہوا جس کی کنونیئرنگ تحصیل نائب ناظم فضل حمید خان نے کی جبکہ تحصیل میونسپل آفیسر ارشد زبیر اور دیگر متعلقہ حکام بھی شریک ہوئے تحصیل ناظم اکرام خان نے ترقیاتی بجٹ واسا کو دینے کی صورت میں ٹی ایم اے سے واسا ملازمین کی تنخواہیں بند کرنے کا قرارداد پیش کیا جسے بھاری اکثریت سے ایوان نے منظور کیا تحصیل کونسلر گوہر علی نے ٹھیکہ جات کی تفصیل پیش کی اپوزیشن لیڈر شاہد علی خان نے ڈمپنگ گراؤنڈ کو کوترو میرہ سے کسی اور موزوں جگہ منتقل کرنے کا مطالبہ کیا اور بتایا کہ کوترو میرہ کے قریب سکولز ، لیبر کالونی ، پی پی سی کالج ، دستکاری سنٹرز اور آبادی ہے ڈمپنگ گراؤنڈ کے باعث مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے قرارداد کے ذریعے انہوں نے ڈمپنگ گراؤنڈ کو موزوں جگہ منتقل کرنے اور اپوزیشن ممبران کو تحصیل کونسل کے معاملات میں اعتماد میں لینے کا مطالبہ کیا تحصیل ناظم اکرام خان نے تحصیل کونسل اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ قانون اور آئین کے تحت اختیارات کااستعمال کرینگے ٹھیکہ جات 20 فیصد اضافے کے ساتھ دئیے گئے ہیں جو قانون کے مطابق ہے ان کی منظوری ایوان سے لی گئی 2018-19 ترقیاتی بجٹ جو سیکرٹری نے واسا کو منتقل کر دیا ہے اس سلسلے میں سیکرٹری بلدیات کو تشویش سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور کمیٹی مقرر کی گئی ہے واسا کے چیف ایگزیکٹیو نے غلط بیانی سے کام لیتے ہوئے درخواست دی ہے کہ ہمیں تنخواہیں اور دیگر اخراجات نہیں مل رہی ہے انہوں نے اپوزیشن لیڈر شاہد علی خان کو فنانس کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا تحصیل ناظم کا کہنا تھا کہ بس اسٹینڈ ، پارک میں کرپشن کا الزام ہے تو میں اس سلسلے میں کمیٹی کا اعلان کرتا ہوں جس کی سربراہی تحصیل نائب ناظم کرینگے جو اس کمیٹی میں شامل ہونا چاہتا ہے وہ شامل ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ساما ایگریمنٹ کا ترجمہ اُردو میں کیا جائے اور تمام ممبران کو دئیے جائیں اور اس سلسلے میں اپنے اعتراضات اور تحفظات کو جمع کرکے ٹی ایم اے دوبارہ اس میں ترمیم کرینگے تحصیل ناظم نے ٹی ایم اے کمرشل پلازہ کی ری اکشن کا بھی ایوان سے اجازت لیا جسے منظور کر لیا گیا انہوں نے کہا کہ کونسل کو باہمی اتفاق سے چلائیں گے عوامی مسائل حل کئے جائیں گے اجلاس سے تحصیل کونسلرز ڈاکٹر خالد محمود ، عدنان خان ، ضلعی کونسلر راحت علی ، عدنان خان ، بخت منیر اور دیگر نے مسائل بیان کئے ڈاکٹر خالد محمود کا کہنا تھا کہ واسا کمپنی کی کارکردگی صفر ہے اور اُن کے اسٹاف کی تنخواہیں ٹی ایم اے اور عوام پر بوجھ ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئین پاکستان میں ترمیم ہو سکتی ہے تو ساما ایگریمنٹ میں بھی ترامیم کی جائے ، پانی کی سپلائی صفائی کا ناقص انتظام ہے ہر یو سی کی سطح پر علیحدہ علیحدہ ڈمپنگ گراؤنڈ قائم کئے جائیں واٹر ریٹ میں اضافہ غریب عوام کیساتھ زیادتی ہے ، پولیس ، انتظامیہ اور واسا کمپنی کے ذمہ دار اجلاس میں شریک نہیں ہوتے ان محکموں سے متعلق مسائل کون حل کرے گا حلال فوڈ اتھارٹی کاروباری افراد کو بے جا تنگ کر رہے ہیں ٹی ایم اے کے اختیارات فوڈ اتھارٹی والے استعمال کررہے ہیں ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More