بریکوٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد، وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد کی شرکت

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 13 اکتوبر 2018ء) خیبر پختونخواکے وزیرمعدنیات ڈاکٹر امجد علی نے تحصیل بریکوٹ میں محکمہ بلدیات کے تحت مختلف مدوں میں اب تک خرچ ہونے والے کروڑوں روپے کے فنڈزکی شفاف انکوائری کا اعلان کیاہے اور واضح کیا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق کرپشن کے تمام دروازے بند کئے جائیں گے اور قومی وسائل کا شفاف اور منصفانہ استعمال یقینی بنایا جائے گایہ اعلان انہوں نے بریکوٹ میں کھلی کچہری سے خطاب کے دوران کیااس موقع پر عوام نے اپنے مسائل ومشکلات سے انہیں آگاہ کیااور بعض خرابیوں کی نشاندہی بھی کی ڈاکٹر امجدعلی نے کئی مسائل کو موقع پر حل کرنے کی احکامات جاری کر دیئے جبکہ دیگر مسائل کے حل کیلئے بھی مناسب کاروائی کا یقین دلایا عوامی حلقوں نے صوبائی وزیر معدنیات کی جانب سے کھلی کچہری کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیاڈاکٹر امجد علی نے ہر ماہ کے آخرمیں کھلی کچہری منعقد کرنے اور سرکاری محکموں کے تمام ضلعی سربراہان کو شرکت یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دیں صوبائی وزیر معدنیات نے واضح کیا کہ عوام کو درپیش مسائل بروقت حل کرنے اور سرکاری افسران کو جواب دہ بنانے کے سلسلے میں آئندہ باقاعدگی سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا کھلی کچہری میں اے سی بریکوٹ مس انعم ناصر، ڈی ایس پی بریکوٹ سید زمان شاہ، تحصیل ناظم گوہر ایوب خان، نائب ناظم داکٹر عزت رحمن، ضلع کونسلر و ایڈ وائزر ٹو ڈاکٹر امجد علی سید باچا حسین، ڈی ایم او محمد زادہ خان، ٹیکس سپر نٹنڈنٹ محمد آیاز خان، واپڈا، صحت، این ایچ اے،کے پی ایچ اے، ایر یگیشن، پبلک ہیلتھ،واپڈ اکنسٹرکشن، سوئی گیس، محکمہ ماہی پروری، سی اینڈ ڈبلیو، فارسٹ اور دیگر محکموں کے ضلعی سربراہان نے کثیر تعداد میں شرکت کی شرکاء نے مختلف محکموں کے متعلق اپنی شکایات پیش کیں اور اپنے متعلقہ علاقوں میں سکولوں کی اپ گریڈ یشن، پینے کے صاف پانی،بجلی بلز میں بلاجواز اضافے، کی ٹی روڈ پر کام کی سست روی اور ناقص میٹریل کے استعمال، سوئی گیس کنکشن میں اقرباپروری، نکاسی آب کے نظام، بجلی ٹرانسفارمر ز کی بروقت مرمت، علاقے میں منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن ودیگر مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی تمام محکموں کے متعلقہ افسران نے ان مسائل کے حل کے بارے میں تفصیلی جوابات دیئے ڈی ایس پی بریکوٹ سید زمان شاہ خان نے منشیات کے حوالے سے بتایاکہ علاقے میں منشیات فرشوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جرائم کے خلاف پولیس کے ساتھ تعاون کریں کیونکہ عوام کے تعاون کے بغیر جرائم پر قابو پانا ممکن نہیں عوام جرائم پیشہ افراد کے نشاندہی کر یں تو ان پر ہاتھ ڈالنا پولیس کی ذمہ داری ہے ڈاکٹر امجد علی نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ حلقہ پی کے 6کو درپیش مسائل بطر یق احسن حل کرنا انکی اولین تر جیح ہے اور کھلی کچہری کے انعقا د کا مقصد بھی یہ ہے کہ عوام کو درپیش مشکلات میں مقامی نوعیت کے مسائل بروقت حل ہو جا ئیں انہوں نے کہا کہ کھلی کچہر ی ہر ماہ کے آخر میں منعقد کی جائے گی جس میں تمام محکموں کے ضلعی سربراہان شرکت کو یقینی بنائیں انہوں نے تمام محکموں کو ہدایات جاری کرتے ہو ئے کہا کہ اندھیر نگر ی چوپٹ راج کا دور گزر چکا ہے وہ عوام کی بلا تفریق خدمت کریں انہوں نے یقین دلایا کہ پارڑئی شموزئی، ناگوہا و دیگر دیہات کو جہاں سوئی نہیں ہے سوئی گیس کی سہولت فراہم کی جائے گی انہوں نے کہا کہ سابق حلقہ پی کے 82 میں 25 کے قریب گریویٹی سکیم جبکہ 16 ٹیوب ویلز میں سولر سسٹم نصب کرچکا ہوں انہوں نے کہا کہ بریکوٹ ہسپتال کی بلڈنگ 30 کروڑ روپے کے خطر رقم سے تعمیر کر یں گے سلاٹر ہاؤس، نئے سکولوں اور بی ایچ ایوزکی تعمیر بھی تر جیحی بنیادوں پر پر مکمل کریں گے انہوں نے کہا کہ شموزئی میں ڈگری کالج، بریکوٹ بائی پاس روڈاور بریکوٹ ہسپتال پر جلد کام شروع ہو جا ئیگا انہوں نے کہا کہ اپنے فنڈ سے2کروڑ روپے واپڈا کو جمع کر چکا ہوں تقریبا 25 نئے بجلی ٹرانسفارمر حلقہ پی کے 6 کے عوام فراہم کر یں گے انہوں نے کہا کہ حلقہ نیابت کے غیور عوام کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا ئیگااس موقع پر شرکاء کی جانب سے صوبائی وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی کو کھلی کچہری کے انعقاد اور انکے مسائل کے فوری حل پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More