ڈی آئی جی ملاکنڈ محمد سعید وزیر کا سوات میں ضمنی الیکشن کے دوران مختلف پولنگ سٹیشنوں کا دورہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 14 اکتوبر 2018ء) آر پی او محمدسیدوزیرخان کاسوات میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے مختلف پولنگ سٹیشنوں کا دورہ ، کیمروں کی تنصیب،سکیورٹی انتظامات،پولنگ سٹاف کو فراہمی کی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا۔ریجنل پولیس افسرسوات کے حلقو ں Pk7,3میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے مختلف حساس اور انتہائی حساس پولنگ سٹیشنوں کا اچانک معائنہ کیا اوروہاں پر کیمروں کی تنصیب، سکیورٹی انتظامات، پولنگ سٹاف کو فراہمی کی جانیوالی سہولیات اوردیگرانتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا،اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی خانخیل بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے پولنگ اسٹیشنز کے اردگرد علاقے کے بارے میں تفصیلی آگاہی حاصل کرکے اس کے مطابق سیکیورٹی کے سخت انتظامات کر نے کے احکامات جاری کئے۔ معائنے کے دوران آر پی او نے مردانہ، زنانہ پولنگ بوتھ کا معائنہ کیا اور موجود عملہ سے مسائل دریافت کیئے۔ انہوں نے الیکشن کے لئے کئے گیے انتظامات پر تسلی و اطمینان کا اظہا رکیا۔ انہوں نے کہا کہ پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے پولیس پر عزم ہے۔ امن اما ن کی صورتحال اور عوام الناس کے جان ومال کے تحفظ کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں جائینگے۔ عوام الناس مہذب شہری ہونے کا فریضہ ادا کرتے ہوئے پولینگ عملہ اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More