مینگورہ میں فائرنگ سے ماں بیٹی زخمی،ملزم فرار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 22 اکتوبر 2018ء) سوات مرکزی شہر مینگورہ کے بازار میں دن دیہاڑے مبینہ شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور ساس کو زخمی کردیا ،جبکہ ملزم جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب بعد ازاں زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے سیدوشریف ہسپتال منتقل کردیا گیا ، ذرائع کے مطابق مینگورہ کے علاقہ حاجی بابا میں خاتون مسماۃ (ن) اور اس کی والدہ مسماۃ (ح) زوجہ خان شیرین سکنہ کوکارئی پر اس کے مبینہ شوہر واجد سکنہ صدیق آباد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں دونوں زخمی ہوگئیں جنہیں فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More