پاک فوج نے 85فیصد سول عمارتیں اور 13چیک پوسٹیں انتظامیہ کے حوالے کردیئے ہیں .کمشنر ملاکنڈ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 23 اکتوبر 2018ء) کمشنر ملاکنڈ سید ظہیر الاسلام شاہ نے کہا ہے کہ پاک فوج نے 85فیصد بلڈنگز اور 13چیک پوسٹیں اور3پوسٹیں انتظامیہ کے حوالے کردیئے ہیں ، منتقلی کا سلسلہ بتدریج جاری رہیگا ، صوبائی حکومت ملاکنڈ ڈویژن کے ترقی اور عوام کی خوشحالی میں بھر پور دلچسپی لے رہی ہے۔اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی جانب سے سول انتظامات انتظامیہ کے حوالے کردیئے ہیں اور سرکٹ ہاؤس سمیت سکول و کالجز کو انتظامیہ کے حوالے کئے ہیں ، جس میں 85فیصد بلڈنگز اور چیک پوسٹیں ہمارے حوالے کئے گئے ہیں جبکہ باقی بتدریج انتظامیہ کے حوالے کئے جارہے ہیں اور ایک بریگیڈ فوج سوات میں موجود رہیں گے جس کے لئے سیگرام چھاونی پر کام تیزی سے جاری ہے اور اس کے تعمیر سے قبل پاک فوج کانجو ایف سی کیمپ منتقل ہوجائیگی انہوں نے کہا کہ اب افسران پر ذمہ داری مزید بڑھ گئی ہے اور افسران اب مزید اچھے طریقے سے عوام کی خدمت کریں اور عوام کے مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بینادوں پر اقدامات اٹھائیں ، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور وزیر اعلیٰ محمود خان سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے اور سوات میں سیاحت کے فروغ کے لئے چھ مزید سپاٹ متعارف کئے جارہے ہیں جبکہ روڈ کی تعمیر و مرمت پر بھی کام تیزی سے جاری ہے انہوں نے کہا کہ سوات موٹر وے کے تکمیل کے بعد موٹر وے کا دوسرا مرحلہ شروع کیا جارہا ہے جس میں چکدرہ سے باغ ڈھیرئی روڈ کو مکمل کیا جائیگا جبکہ ایلم ٹو مرغزار ، کمراٹ ٹو اتروڑ اور دیگر سیاحتی علاقوں کی روڈ کی تعمیر پر کام کا اغاز جلد کیا جائیگا جو سوات کی ترقی کے لئے معاؤن ثابت ہوگا ، انہوں نے کہا کہ لنڈا کے ٹو مینگورہ روڈ 30اکتوبر تک مکمل ہوجائیگا اور انشاء اللہ سوات اس صوبے کا ایک ترقیافتہ اور ماڈل ضلع بن جائیگا ، انہوں نے کہا کہ صوبائی اور وفاقی ادارے اور افسران عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور عوم کی بھر پور خدمت کریں ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More