ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف استعمال شدہ طبی اشیاء کی سائنسی بنیادوں پر تلفی کو یقینی بنائیں،ڈاکٹر اسرار الحق

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 06 نومبر 2018ء) سیدوگروپ آف ٹیچنگ ہسپتال سوات کے چیف ایگزیکٹیو پروفیسر ڈاکٹر اسرارالحق نے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو سختی سے تاکید کی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ ہسپتالوں اور شعبوں کے اندر استعمال شدہ طبی اشیاء کی سائنسی بنیادوں پر تلفی کو یقینی بنائیں کیونکہ اس بارے میں معمولی لاپرواہی سے نئی اور پیچیدہ اقسام کی متعدی بیماریوں کے علاوہ ماحولیاتی آلودگی میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے وہ سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال کے پیڈیاٹرک ڈیپارٹمنٹ میں ہیلتھ کیئر ویسٹ منیجمنٹ کی اہمیت پر اگاہی سیشن سے خطاب کر رہے تھے جس میں ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹرسعداللہ خان اور رجسٹرار پیڈیا ٹرک ڈاکٹر پیر مراد کے علاوہ تمام ڈی ایم ایس، 20 شعبوں کے رجسٹرارز، انچارج ڈاکٹروں اور پیرامیڈکس نے کثیر تعداد میں شرکت کی پروفیسر ڈاکٹر اسرار الحق نے زور دیا کہ ہسپتالوں میں استعمال ہونے والی سوئیاں، بلیڈ، کٹر، بوتلیں اور باسکٹ فوری تلف نہ ہونے پر اضافی بیماریوں اور انفیکشن کی وجہ بن سکتے ہیں جن سے دیگر صحت مند لوگ بھی متاثر ہوتے ہیں اور اس کے خطرات اور آلودگی سے پانی، ہوا اور مٹی بھی متاثر ہو سکتے ہیں انہوں نے ہدایت کی کہ ہسپتال کے ہر ایک وارڈ اور ڈیپارٹمنٹ میں خصوصی الگ حصوں کو مقرر کیا جائے اور ضرورت کے مطابق ہائی ٹیک انسی نیٹرز کے انتظام کو بھی یقینی بنانے نیز طبی فضلہ ضائع اور تباہ کرنے کیلئے مشینری کی ضرورت ہے انہوں نے انکشاف کیا کہ ڈیمن فورٹ کے نام سے جدید گیس سے چلنے والا انسی نیٹرسیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال میں نصب کیا گیا ہے جو اس حصے میں مقامی ضروریات کے مطابق ہسپتال کے فضلے کو فوری طور پر ضائع کرنے کے لئے استعمال کرنا ہوگاتمام شرکاء نے صحت کی دیکھ بھال یقینی بنانے کیلئے طبی فضلہ تلفی کے مناسب اور الگ انتظامات سے اتفاق کیااس موقع پر ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو نے وارڈ کے ہیڈز کو ضروری آلات بھی دے دیں جس میں کلر کوڈڈ بنز، سوئیاں، کٹرز اور باسکٹ شامل ہیں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے اس بات کا یقین کیا کہ اگر ضرورت ہو تو وہ مزید طبی فضلہ تلفی کے ڈبوں اور دیگر اشیاء کا بندوبست کریں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More