پاک فوج کی جانب سے سوات کے علاقہ کوکارئی میں فری میڈیکل کیمپ کا نعقاد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 15 دسمبر 2018ء) جی او سی مالاکنڈ آرمی ڈویژن کی ہدایت پرسوات کے علاقہ کو کار ئی میں پاک آر می کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ، جس میں ماہر ڈاکٹرز نے مریضوں کا طبی معائنہ کیا ۔،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کو کار ئی میں پاک آر می کے زیر اہتما م فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا ۔جس میں مختلف شعبوں کے4 ماہر ڈاکٹرز کے علاوہ 2آرمی ڈاکٹر 3نرسنگ اور ایک لیب ٹیکنیشن نے 1223مریضوں کا معائنہ کیا اورمریضوں کو مفت ادویات فراہم کی اس موقع پر علاقے کی عوام نے پاک آرمی کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ ہم پاک آرمی سے توقع رکھتے ہیں کہ آئندہ کیلئے بھی اسی طرح فری میڈیکل کیمپ لگائیں گے جس سے یہاں کے غریب لوگ مستفید ہوں گے۔اس مو قع پر ایک اور تقر یب کا انقاد کیا گیا جس میں35مستحق خا ندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا ۔ مقررین نے کہا کہ پاک آرمی یہاں کی عوام کی حفاظت اور خدمت کے لئے کوشاں ہے ۔ پاک آرمی ہر مشکل گھڑی میں ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کے ساتھ ہیں ۔ اس موقع پر علاقے کی عوام کو یقین دہانی کرائی گئی کہ آئندہ کے لئے بھی اسی طرح کے اقدامات کریں گے جس سے آپ لوگ مستفید ہوں گے ، اس پر اس علاقے کے عمائدین نے ان کا بھرپو ر شکریہ ادا کیا ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More