سوات موٹروے خطے میں معاشی اور مواصلاتی انقلاب کے اس نئے دور کا گیٹ وے ثابت ہو گا،محمود خان

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 23 دسمبر 2018ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے ملاکنڈ ڈویژن کو سیاحت و مواصلات ، معاشی و تجارتی اور علمی سرگرمیوں کے حوالے سے نہ صرف سی پیک بلکہ پورے جنوبی ایشیاء میں کلیدی مقام دلانے کی منصوبہ بندی کرلی ہے جس میں سوات کو مرکزی حیثیت حاصل ہو گی سوات موٹروے خطے میں معاشی اور مواصلاتی انقلاب کے اس نئے دور کا گیٹ وے ثابت ہو گا تحصیل مٹہ کے دور افتادہ علاقہ درشخیلہ میں ملک اختر علی خان کے حجرہ پر استقبالیہ تقریب کے دوران لوگوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہ صرف چکدرہ تا کالام سڑک کو بین الاقوامی معیار کی شاہراہ بنایا جا رہا ہے بلکہ سوات کے مہوڈھنڈ اور گبین جبہ جیسے پرفضاء اور حسین علاقوں کو نئی سڑکوں کی تعمیر کے ذریعے ملحقہ ضلع دیر کے کمراٹ اور دیگر قابل سیاحت مقامات سے ملانے کا پلان بھی بنایا گیا ہے جس کی بدولت ایک ہی سیاحتی مقام تک طویل مسافت طے کرکے واپس آنے کی بجائے ایک ہی سیدھ میں کئی سیاحتی علاقوں کی سیر کرسکیں گے اور یہ تمام صحت افزاء علاقے نہ صرف ملکی بلکہ بین لاقوامی سطح پر سیاحوں کیلئے پرکشش بن جائیں گے اسکی بدولت مقامی پیداوار اور خدمات کو بھی رترقی ملے گی اور روزگار کے مواقع میں بے انتہا اضافہ ہو گا انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ سوات میں قیام امن کے بعد اب غیرملکی سیاح بھی یہاں کا رخ کرنے لگے ہیں جو بڑی حوصلہ افزاء بات ہے اور صوبائی حکومت اس پیشرفت کو مزید تقویت بخشے گی محمود خان نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ماضی کے حکمرانوں نے یہاں کی ترقی کا ڈھنڈورا تو بہت پیٹا مگر قومی خزانے پر بڑی چالاکی کے ساتھ ہاتھ صاف کرنے کے سوا عوامی مفاد کا کوئی دیرپا کام کرنے میں ان کا دل ہی نہیں لگتا تھا تاہم اب ہماری مرکزی اور صوبائی حکومتیں آنے کے بعد صورتحال بدل چکی ہے آئندہ طاقتور کیلئے نہیں بلکہ صرف عوامی مفاد کیلئے قوانین بنیں گے احتساب صرف طاقتور کا ہو گا اور ان سے فنڈزکی پائی پائی کا حساب لیا جائے گا ہماری حکومت میں سزا و جزا کی پالیسی چلے گی جس میں قابل اور محنتی لوگوں کی قدر ہوگی علمی و تخلیقی اور پیداواری شعبوں کو ترقی دی جائے گی تمام شعبوں میں قانون، میرٹ اور انصاف کی بالادستی یقینی بنائی جائے گی اور وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پاکستان کو مدینہ کی طرز پر فلاحی ریاست بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر کیا جائے گا وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ عوام کے مسائل سے بخوبی اگاہ ہیں جنہیں ایک ایک کرکے حل کرنے کی پوری کوشش کرینگے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More