تختہ بند میں ٹریکٹر ٹرالی نے چار سالہ بچے کو کچل دیا،مشتعل عوام نے ٹریکٹر کو اگ لگادی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 29 دسمبر 2018ء) مینگورہ شہر کے نواحی علاقہ تختہ بند میں ٹریکٹر ٹرالی نے بچے کو کچل دیا۔ پولیس سٹیشن رحیم اباد کے مطابق تختہ بند کے علاقہ سلطان آباد میں ٹریکٹر ٹرالی نے چار سالہ بچے کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق چار سالہ عماد ولد قسم سکنہ تختہ بند گھر سے باہر کھیل رہا تھا کہ ٹریکٹر ڈرائیور نے ریسورس جاتے ہوئے بچے کو کچل دیا اور فرار ہوگیا۔ اہلِ علاقہ نے مشتعل ہوکر ٹریکٹر کو آگ لگادی ۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ واضح رہے کہ اسی سڑک پرمتعدد بار ڈرایورزنے تیزرفتاری کے باعث بچوں کو کچلا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More