کالام روڈ کھل گیا، تحصیل انتظامیہ نے بھاری مشینری کی مدد سے کالام روڈ کو ٹریفک کیلئے بحال کردیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 23 جنوری 2019ء)سوات میں شدید بارشوں اور برفباری کے باعث کل سے بند کالام سڑک کو تحصیل انتظامیہ نے بھاری مشینری کی مدد سے ٹریفک کیلئے بحال کردیا۔ کالام سڑک تین مختلف مقامات پر لینڈ سلائندنگ کی وجہ سے بند ہوگئی تھی تاہم آج بھاری بلڈوزر کی مدد تودے ہٹاکر کھول دی گئی۔ جس کے بعد کالام میں پھنسے سیاح اور مقامی لوگ واپس ہوچکے ہیں ۔ تحصیل انتظامیہ کے مطابق مٹلتان تک سڑک کھلی ہے۔ سیاح مہڈوڈنڈ اور اتروڑ جانے سے گریز کریں جبکہ کالام جانےوالے سیاح حفاظتی انتظامات کریں۔اس کے علاوہ وادی مالم جبہ سڑک فوربائی فور گاڑیوں کیلئے کھلی ہے۔ ہلکی گاڑیاں گاوں سپینے اوبو سے اگے نہیں جاسکتی ۔ اے سی چارباغ کے مطابق سیاح اپنے گاڑیوں کیساتھ ٹائروں کیلئے چین ضرور ساتھ رکھیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More