سوات پولیس کا مینگورہ شہر میں سرچ آپریشن، دو اشتہاری گرفتاراسلحہ و منشیات برآمد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 03 فروری 2019ء) ایس پی سوات خانخیل خان نے کہا ہے کہ مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جاری ہے ، جس میں دو اشتہاریوں سمیت 50مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی ہے ، میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد سعید خان وزیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر سوات سید اشفاق انور کی خصوصی ہدایت پر مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف منظم آپریشن شروع کیا گیا ہے جس میں خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے جو کہ خفیہ اداروں کی اطلاع پر ٹارگٹیڈ آپریشن کرتے ہیں اور اس ٹیم کی نگرانی خود کررہا ہوں ، انہوں نے کہا کہ مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں دو اشتہاریوں سمیت50 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بر آمد کیا گیاجبکہ گذشتہ روز مٹہ میں ایک خفیہ اطلاع پر سوات سمگل کی جانے والی 3من چرس بھی برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا ، انہوں نے کہا کہ سوات میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جرائم پیشہ افراد کے خاتمے تک جاری رہیگا ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More