اے این پی کے ضلعی انٹرا پارٹی الیکشن مکمل، ایوب اشاڑے صدر منتخب

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 05 مارچ 2019ء) سوات میں عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی انٹرا پارٹی انتخابات مکمل ہوگئے۔ سابق صوبائی وزیر ایوب خان اشاڑے صدر اور شاہی دوران خان جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ انٹر پارٹی الیکشن صوبائی الیکشن کمشنر سردار حسین بابک کی نگرانی میں ہواجس میں پارٹی کے 300 کے قریب ضلعی کونسلران نے اپنی رائے دہی کا استعمال کیا۔ انتخابی نتائج کے مطابق صدارت کے معرکے میں سابق صوبائی وزیر ایوب خان اشاڑے نے 158 ووٹ لے کر اپنے چچا زادضلع نائب ناظم عبدالجبار خان کو شکست دے دی۔ عبدالجبار خان کو 136 ووٹ ملا تھا۔ جنرل سیکرٹر ی کے لئے سابق تحصیل ناظم شاہی دوران خان نے 175 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ ان کے مدمقابل عبدالکریم خان کو 119 ووٹ ملا۔۔ ایوب خان پینل کے دیگر امیداروں نے بھی کامیابی حاصل کی ہے۔ انتخابی نتائج کے مطابق خواجہ محمد خان سینئر نائب صدر، ممتاز خان، سمیع اللہ اور لیڈی ڈاکٹر بخت ناز نائب صدور، عبدالمالک ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، تحصیل ناظم بابوزئی اکرام خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری، فضل سبحان اور خاتون رہنما ناہید اختر جوائنٹ سیکرٹریز، نواب عالم سیکرٹری مالیات، عبدالصبورخان سیکرٹری اطلاعات ونشریات،امان الدین خان سیکرٹری مالیات،عدنان خان ضلعی سالار اور سابق سنیٹر امرجیت ملہوترا سیکرٹری اقلیتی امور منتخب ہوگئے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More