مصنوعی قلت میں سوات کے تاجر ملوث نہیں، صدر ٹریڈ فیڈریشن عبدالرحیم

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کہا ہے کہ سوات میں اشیائے خوردو نوش کی کوئی قلت نہیں، پرائس ریویو کمیٹی کے مقرر کردہ نرخوں پر اشیائے خوردو نوش فروخت کئے جا رہے ہیں اور نہ سوات کا کوئی تاجر مصنوعی مہنگائی میں ملوث ہے ملک بھر میں مہنگائی کی حالیہ لہر کیوجہ سے سوات میں بھی لوگوں کو مہنگائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن جہاں تک سوات میں اشیائے خوردو نوش کی قلت کی بات ہے تو یہاں کوئی قلت نہیں خوراکی اشیاء وافر مقدار میں دستیاب ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سوات میں کوئی بھی تاجر مصنوعی قلت میں ملوث نہیں ہے اور ملک بھر میں مہنگائی کی جو لہر آئی ہے اس کا اثر سوات پر بھی پڑرہا ہے اور جب ڈیلروں کو اشیاء مہنگے دام ملتے ہیں تو آگے مہنگے دام فروخت کرنا ان کی مجبوری ہوتی ہے سوات میں اشیاء کی قلت کے حوالے سے اطلاعات میں کوئی حقیقت نہیں ہے اور سرکاری نرخ کے مطابق بازاروں میں اشیائے خوردو نوش فروخت کئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سوات اور مینگورہ میں تاجر برادری حلال طریقے سے رزق کمانے میں مصروف ہیں اور اس حوالے سے سوات کے تاجروں نے ہمیشہ لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے ہر قربانی دی ہے پٹرولیم مصنوعات سمیت ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث اشیاء کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے جو پورے ملک میں کیا گیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More