اسلاموفوبیا عالمی امن اور ہم آہنگی کے لیے خطرہ ہے، ترجمان پاک فوج

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے والے نوجوان الیاس کو بہادری اور جرات دکھانے پر سلام پیش کیا ہے۔

ناروے میں چند روز قبل اسلام مخالف تنظیم (سیان) کے سربراہ ملعون لارس تھورسن نے قرآن پاک کی شدید بے حرمتی کرتے ہوئے نذر آتش کرنے کی کوشش کی۔ تاہم وہاں موجود مسلمان نوجوان اس بے حرمتی کو برداشت نہ کرسکے اور ایک بہادر نوجوان عمر الیاس نے ملعون لارس تھورسن کو روکنے کے لیے اس پر حملہ کردیا

راولپنڈی (ویب ڈیسک )ناروے میں چند روز قبل اسلام مخالف تنظیم (سیان) کے سربراہ ملعون لارس تھورسن نے قرآن پاک کی شدید بے حرمتی کرتے ہوئے نذر آتش کرنے کی کوشش کی۔ تاہم وہاں موجود مسلمان نوجوان اس بے حرمتی کو برداشت نہ کرسکے اور ایک بہادر نوجوان عمر الیاس نے ملعون لارس تھورسن کو روکنے کے لیے اس پر حملہ کردیا۔

دنیا بھر کے مسلمان عمر الیاس کو قرآن کی بے حرمتی روکنے پر سراہ رہے ہیں۔ حمزہ علی عباسی نے بھی نوجوان کو خراج تحسین پیش کیا ہے جب کہ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے بھی عمر الیاس کی ہمت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان الیاس کی جرات کو سلام جس نے ایک افسوسناک اور قابل مذمت کارروائی کو روکنے کے لیے ہمت کا مظاہرہ کیا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ایسی اسلامیوفوبیا پر مبنی اشتعال انگیزی صرف نفرت اور انتہا پسندی کو فروغ دیتی ہے۔ تمام مذاہب قابل احترام ہیں۔ اسلاموفوبیا عالمی امن اور ہم آہنگی کے لیے خطرہ ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More