سعودی عرب میں پاکستانی عمرہ زائرین کے ہوٹل میں آتشزدگی

سعودی عرب میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے ٹھہرے ہوئے پاکستانی عمرہ زائرین کے ہوٹل میں آگ لگ گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مکہ کے المسفلہ محلے کے ایک ہوٹل میں اچانک بھڑک اُٹھی، اس ہوٹل میں 180 پاکستانی عمراہ زائرین قیام پذیر تھے جنہیں بحفاظت دوسرے ہوٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔ آتشزدگی کے واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ہوٹل کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے

مکہ (ویب ڈیسک ) بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مکہ کے المسفلہ محلے کے ایک ہوٹل میں اچانک بھڑک اُٹھی، اس ہوٹل میں 180 پاکستانی عمراہ زائرین قیام پذیر تھے جنہیں بحفاظت دوسرے ہوٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔

آتشزدگی کے واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ہوٹل کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔
مکہ ریجن کے محکمہ شہری دفاع کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا ہے کہ فائر بریگیڈ عملے کے بروقت پہنچنے اور سبک رفتار امدادی کاموں کے باعث بڑا نقصان نہیں ہوا، پاکستانی عمرہ زائرین محفوظ ہیں جنہیں دوسرے ہوٹل منتقل کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہوٹل میں آگ چوتھی منزل کے ایک کمرے میں گیزر پھٹنے سے لگی، واقعے کی تحقیقات کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ ہوٹل انتظامیہ غفلت کی مرتکب پائی گئی تو سخت کارروائی کریں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More