ججز کو گاڑیوں پر سائرن،ہوٹرلگانے سے روک دیا گیا

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مامون رشید شیخ نے پنجاب بھر کی ضلعی عدلیہ کے ججز کواپنی گاڑیوں پر سائرن اور ہوٹر لگانے سے روک دیا ہے

حکم کی خلاف ورزی کرنے والے ججزکوسخت تادیبی کاروائی کی وارننگ جاری کی ہے۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مامون رشید شیخ نے پنجاب بھر کی ضلعی عدلیہ کے ججز کواپنی گاڑیوں پر سائرن اور ہوٹر لگانے سے روک دیا ہے اور حکم کی خلاف ورزی کرنے والے ججزکوسخت تادیبی کاروائی کی وارننگ جاری کی ہے۔

مراسلے کے مطابق ضلعی عدلیہ کے ججز کو سبز نمبر پلیٹ، سائرن، ہوٹر اور عہدہ کی نمبر پلیٹس استعمال کرنے کا اختیار نہیں ہوگا۔ صوبے بھر کے سیشن ججز کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے ماتحت ججز کو ایسی نمبر پلیٹس کے استعمال سے روکیں۔

اگر کسی ضلعی عدلیہ کے جج کے اپنی گاڑیوں پر ایسی نمبر پلیٹس استعمال کرنے کا پتہ چلا تو سخت کارروائی ہوگی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججزکو احکامات پر عمل درآمد کرانے کی ہدایت کی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More