مینگورہ شہر کو ماڈل بنانے کے لئے اہم فیصلے

غیرقانونی گاڑیوں اور بغیرپارکنگ پلازوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

ینگورہ شہر کو ماڈل شہر قرار دینے اور ٹریفک نظام کو بہتر بنانے، غیر قانونی گاڑیوں اوربغیر پارکنگ پلازوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا۔مینگورہ شہر میں ٹریفک نظام کو رواں رکھنے اور شہر کو ماڈل سٹی کا درجہ دینے کے لئے اہم اجلا س منعقد ہوا۔ جس میں ڈی ایس پی سٹی دیدار غنی، سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم، ٹریفک انچارج وزیر حسین، سابق ضلع ناظم محمد علی شاہ، اے سی بابوزئی عامر علی شاہ، ایکسین ایریگیشن وسیم ملک، ہائی وے، سی اینڈ ڈبلیو اور دیگر حکام نے شرکت کی، اس موقع پر مینگورہ شہر کو ماڈل سٹی درجہ دینے اور ٹریفک نظام رواں دواں رکھنے کے لئے مختلف تجاویز زیر غور آئیں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)مینگورہ شہر کو ماڈل شہر قرار دینے اور ٹریفک نظام کو بہتر بنانے، غیر قانونی گاڑیوں اوربغیر پارکنگ پلازوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا۔مینگورہ شہر میں ٹریفک نظام کو رواں رکھنے اور شہر کو ماڈل سٹی کا درجہ دینے کے لئے اہم اجلا س منعقد ہوا۔ جس میں ڈی ایس پی سٹی دیدار غنی، سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم، ٹریفک انچارج وزیر حسین، سابق ضلع ناظم محمد علی شاہ، اے سی بابوزئی عامر علی شاہ، ایکسین ایریگیشن وسیم ملک، ہائی وے، سی اینڈ ڈبلیو اور دیگر حکام نے شرکت کی، اس موقع پر مینگورہ شہر کو ماڈل سٹی درجہ دینے اور ٹریفک نظام رواں دواں رکھنے کے لئے مختلف تجاویز زیر غور آئیں۔

جس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ مینگورہ شہر ملاکنڈ ڈویژن کا صدر مقام ہے، یہاں پر ٹریفک نظام کو رواں رکھنے کی اشد ضرورت ہے، اس موقع پر کہا گیا کہ مینگورہ شہر کو ماڈل سٹی کا درجہ دینے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے کیونکہ شہر کی خوبصورتی سے آنے والے سیاحوں کو سوات کی خوبصورتی کااچھا اثر پڑے گا۔ اس موقع پر مینگورہ شہر میں غیر قانونی رکشوں، گاڑیوں، بغیر پارکنگ کے پلازوں سمیت لنکس روڈ کی بحالی اور نئے لنکس روڈ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور کہا کہ جن علاقوں، چوکوں اور بازاروں میں پارکنگ موجود ہے ان کو فعال بنانے کے لئے تمام تر کوششیں بروئے کار لائی جائے گی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More