کاشانہ اسکینڈل: افشاں لطیف کا خاتون اول بشریٰ بی بی سے نوٹس لینے کا مطالبہ
یتیم اور بے سہارا بچیوں کے مرکز کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے خاتون اول بشریٰ بی بی سے کاشانہ ہاﺅس اسکینڈل کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں واقع یتیم اور بے سہارا بچیوں کے مرکز کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماریہ شریف نامی لڑکی سے گن پوائنٹ پر میرے خلاف بیان لیا گیا ہے جو اب کاشانہ ہاﺅس میں موجود نہیں ہے۔