پاک بحریہ کے دو رئیر ایڈمرل کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

ترقی پانے والے دونوں افسران کمانڈ اینڈ اسٹاف تعیناتیوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

وائس ایڈمرل فیصل رسول نے1986 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا جب کہ زاہد الیاس نے 1988 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ ترجمان نے بتایاکہ وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی کمانڈرکوسٹ اور وائس ایڈمرل زاہدالیاس کمانڈر کراچی کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور دونوں افسران کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اعلیٰ ملٹری اعزازات سے بھی نوازا جاچکا ہے

کراچی(ویب ڈیسک)پاک بحریہ کے ریئر ایڈمرل فیصل رسول لودھی اور ریئر ایڈمرل زاہد الیاس کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترقی پانے والے دونوں افسران کمانڈ اینڈ اسٹاف تعیناتیوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق وائس ایڈمرل فیصل رسول نے1986 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا جب کہ زاہد الیاس نے 1988 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ ترجمان نے بتایاکہ وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی کمانڈرکوسٹ اور وائس ایڈمرل زاہدالیاس کمانڈر کراچی کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور دونوں افسران کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اعلیٰ ملٹری اعزازات سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More