متحدہ عرب امارات میں پی آئی اے کے کنٹری مینیجر کورونا کا شکار

دبئی(ویب ڈیسک)قومی ائیر لائن پی آئی اے کے متحدہ عرب امارات میں کنٹری مینیجر شاہد مغل کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جس کے بعد انہیں قرنطینہ منتقل کردیا گیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق شاہد مغل ایک ہفتے سے دبئی میں محصور پاکستانیوں کو وطن واپس پہنچانے میں مصروف عمل تھے اور ذاتی طور پر محصور پاکستانیوں سے رابطہ رکھے ہوئے تھے۔

سی ای او پی آئی اے ائیرمارشل ارشد ملک نے شاہد مغل کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان جیسے افسران پی آئی اے کا سر مایہ افتخار ہیں، مشکل وقت میں پی آئی اے کے ملازمین قوم کی خدمت میں مصروف ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More