عمران خان کے ویژن کے مطابق اربوں پودے لگائیں گے، سلیم الرحمن

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی نے ایم این اے سلیم الرحمن نے کہا ہے کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ہم عمران خان کے ویژن کے مطابق اربوں پودے لگائیں گے، عوام شجر کاری مہم میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب میں شجری کاری مہم کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، ایم این اے سلیم الرحمن میں سوات پریس کلب میں باقاعدہ پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا، انہوں نے مزید کہا کہ شجر کاری مہم کے دوران ملک کی سطح پر ایک ارب پودے لگائے جائیں گے جبکہ خیبر پختونخوا کے لئے 20لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران کی ویژن کیمطابق سارے پاکستان میں پودے لگائیں گے اور عوام کو ایک سرسبزو شاداب پاکستان پیش کریں گے، انہوں نے کہا کہ جنگلات میں اضافہ کرنے اور زیادہ سے زیادہ پودے لگانے سے ماحول کو الودگی سے پاک کیا جاسکتا ہے جس کے لئے وزیر اعظم عمران خان نے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم کاا ٓغاز کردیا ہے، عوام ٹائیگر فورس کے جوانوں سے ملک اس میں مہم بھر پور حصہ لیکر اپنا دینی اور اخلاقی فریضہ پورا کریں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More